ساحل عدیل کو گرفتاری کا خدشہ

معروف یوٹیوبر ساحل عدیم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل عدیم نے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مختلف مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے اور انہیں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ساحل عدیم کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مقدمات درج ہیں تاہم ان مقدمات میں اُن پر عائد الزامات کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




