راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے، ملاقات کے لیے مطلوبہ فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرائی گئی ہے۔ فہرست میں رکن قومی اسمبلی شاہ احد، سہیل سلطان، سلمان بھابا، شاہد نومی، طیبہ راجہ اور ساجدہ بیگم کے نام شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فیملی بھی جمعرات کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے گی۔ جیل حکام کے مطابق فہرست کی جانچ پڑتال کے بعد ملاقات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔