اتصالات کا اندرونی جائزہ شروع

خیال کیا جارہاہے کہ مشرق وسطیٰ کا ایک سرکردہ کاروباری گروپ ایک وسیع تر پورٹ فولیو آپٹیمائزیشن مشق کے حصے کے طور پر پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں اپنی سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہا ہے جو ممکنہ طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) سے اس کے اخراج کا باعث بن سکتا ہے ، سفارتی اور مالیاتی شعبوں کے ذرائع کے ساتھ پس منظر کی بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ اتصالات کے منصوبے ابھی ابتدائی تشخیص کے مرحلے میں ہیں، کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
انگریزی جریدے ڈان کے مطابق اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی نے اشارہ کیا تھا کہ یہ جائزہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، علاقائی جغرافیائی سیاسی تناؤ اور خودمختار سے منسلک سرمایہ کاروں کے درمیان سرمایہ مختص کرنے کی حکمت عملیوں کے امتزاج سے کیا گیا ہے جبکہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس پیش رفت سے واقف ایک شخص نے تبایاکہ "یہ ایک وسیع داخلی جائزے کا حصہ ہے جو خلیجی سرمایہ کاروں کی جانب سے متعدد دائرہ اختیار میں کیا جارہاہے ، یہ پاکستان کے لیے مخصوص نہیں ہے، اور نہ ہی یہ کسی فوری سرمایہ کاری کے فیصلے کا اشارہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سٹیک ہولڈرز یا حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جانب سے ممکنہ اقدام کے بارے میں کوئی باضابطہ بات نہیں کی گئی اور رابطے کی کوشش پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اخبار کے مطابق جب تبصرہ کرنے کے لیے پوچھا گیا تو پی ٹی سی ایل نے ڈان کو بتایا کہ اس کے طویل مدتی کاروباری منصوبے کو حال ہی میں اس کے بورڈ اور شیئر ہولڈرز نے منظور کیا ہے ، "پی ٹی سی ایل اس وقت شیئر ہولڈرز، (کسی بھی) تبدیلی کے منصوبے سے آگاہ نہیں ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




