امریکہ، ایران مذاکرات میں تعطل کے

ایشیا میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جب امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرا دور ایک بار پھر سے تعطل کا شکار دیکھائی دے رہا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق عالمی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا اور یہ 107 اعشاریہ سات صفر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا خام تیل دو اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ 96 اعشاریہ چار صفر ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز کہا کہ واشنگٹن نے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان بھیجے جانے والے وفد کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے عالمی توانائی کی فراہمی شدید دباؤ کا شکار ہے، کیونکہ ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے ردعمل میں نہ صرف آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے بلکہ اس اہم تجارتی آبی گُزر گاہ سے آنے اور جانے والے مال بردار بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا کہ ’عمان کے ساتھ، جو آبنائے ہرمز کے ساتھ واقع اس کا ہمسایہ ملک ہے دو طرفہ امور اور علاقائی پیش رفت سے متعلق اہم مذاکرات جاری ہیں۔‘
انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ہماری توجہ ان طریقوں پر مرکوز ہے جن کے ذریعے محفوظ بحری آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے جو تمام عزیز ہمسایہ ممالک اور دنیا کے مفاد میں ہو۔‘
انھوں نے اپنے بیان کے آخر پر لکھا کہ ’ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری ترجیح ہیں۔‘
عام طور پر دنیا کے تقریباً پانچواں حصہ خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) آبنائے ہرمز کے راستے گزرتا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




