عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 29 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 10 گرارم سونا 4 لاکھ 27 ہزار 779روپے کا ہو گیا۔