آئل کمپنیز کا ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار، سپلائی نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ    space    سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک مل جائیں گے: وزیر خزانہ    space    امریکی صدر چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو: جے ڈی وینس    space    گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 7جون کو ہوگی    space    مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ خود دستخط کرنےکیلئے اسلام آباد آئیں گے: مشاہد حسین سید    space    ایران کے بعد امریکا کی ترجیح بھی پاکستان بن گیا، ٹرمپ نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا    space    امریکی ثالثی میں اسرائیل لبنان مذاکرات میں پیشرفت، فریقین براہ راست مذاکرات پر رضامند    space   

ورلڈ بینک روزگار کی فراہمی


2026-04-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک روزگار کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھائے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں عالمی معیشت، خطے کی صورتحال اور مالیاتی اصلاحات سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کر دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت اس وقت مسلسل جھٹکوں اور دباؤ کا شکار ہے۔ جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے توانائی اور مالیاتی نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے تحفظ اور اہم بحری و توانائی راستوں کی سلامتی عالمی اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ پائیدار امن کے بغیر عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز حل نہیں کیے جا سکتے۔ وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے ڈیزائن اور شرائط میں زیادہ لچک ہونی چاہیے جبکہ ترقی پذیر ممالک پر عائد سرچارجز کا فوری جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے ورلڈ بینک سے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،

2026-04-15

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 4698 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کی شاندار تیزی سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی۔

امریکی ناکہ بندی کے

2026-04-15

امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے جانے والے جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کے پہلے دن آبنائے ہرمز سے ایران سے منسلک تیسرا ٹینکر خلیج میں داخل ہو گیا، جس سے اس پابندی کی حدود پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ تینوں جہاز ایرانی بندرگاہوں کی جانب نہیں جا رہے، اس لیے یہ امریکی ناکہ بندی کی زد میں نہیں آتے۔ پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والا “پیس گلف” نامی ٹینکر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ کی جانب گامزن ہے، جو عموماً ایرانی نیفتھا دیگر مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں تک پہنچا کر ایشیا برآمد کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی دو امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔ “مرلکشَن” نامی جہاز 16 اپریل کو عراق سے فیول آئل لوڈ کرنے جا رہا ہے، جبکہ “رچ اسٹیری” ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا پہلا ٹینکر بن چکا ہے، جو تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے جا رہا ہے۔ امریکا نے یہ ناکہ بندی اس وقت اعلان کی جب اسلام آباد میں ہونے والے امریکا۔ایران مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے۔ دوسری جانب چین نے امریکی اقدام کو “خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ ماہرین کے مطابق ان جہازوں کی آمد و رفت ظاہر کرتی ہے کہ اگرچہ ناکہ بندی نافذ ہے، تاہم اس کے اطلاق میں پیچیدگیاں موجود ہیں، جو عالمی توانائی سپلائی اور سمندری راستوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

ورلڈ بینک روزگار کی فراہمی

2026-04-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک روزگار کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھائے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں عالمی معیشت، خطے کی صورتحال اور مالیاتی اصلاحات سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کر دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت اس وقت مسلسل جھٹکوں اور دباؤ کا شکار ہے۔ جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے توانائی اور مالیاتی نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے تحفظ اور اہم بحری و توانائی راستوں کی سلامتی عالمی اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ پائیدار امن کے بغیر عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز حل نہیں کیے جا سکتے۔ وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے ڈیزائن اور شرائط میں زیادہ لچک ہونی چاہیے جبکہ ترقی پذیر ممالک پر عائد سرچارجز کا فوری جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے ورلڈ بینک سے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

امریکا ایران مذاکرات کے

2026-04-15

امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا ردعمل ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 43پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 635 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ کورین کاسپی تقریباً3 فیصد ، جاپان کا نکئی 2.4 فیصد بڑھاجبکہ ہانک کانگ ہینگ سینگ 0.8 فیصد مثبت دیکھا گیا۔ ادھر بھارتی شیئر بازار وں میں ایک فیصد کی کمی آئی جبکہ جرمن ڈیکس اور فرانس سی اے سی میں دوران کاروبار 1فیصد تک زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔

ایران امریکا اسرائیل جنگ

2026-04-15

ایران امریکا اسرائیل جنگ کے نتیجے میں خام تیل کی روسی برآمدات کئی گنا بڑھ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فروری کے 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کے مقابلے میں مارچ میں 19 ارب ڈالرز کمائی کی۔ عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق مارچ میں روسی خام تیل کی برآمدات 3 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 71 لاکھ بیرل یومیہ تک جا پہنچیں۔ اسی دوران خام تیل اور اس کی مصنوعات مہنگی ہوگئیں، جس کی وجہ سے روس کو توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی۔

دنیا میں تیل کی جگہ توانائی

2026-04-14

آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے اور امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی تیل و گیس کی ترسیل بحال ہونے کے حوالے سے شدید غیر یقینی کی صورتحال پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں دنیا اپنی توانائی کی ترجیحات کو تبدیل کر رہی ہے۔ عام طور پر دنیا کی تیل و گیس کی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، یہ ترسیل جو روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل تک ہوتی تھی ایک ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تقریباً مکمل طور پر رک گئی۔ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں یکدم آسمان کو چھونے لگیں، جس کے شدید اثرات خاص طور پر ایشیا اور ان ترقی پذیر ممالک پر پڑے جو توانائی کی درآمدات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور عالمی مارکیٹ کے جھٹکوں کو برداشت کرنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ اس تاریخی خلل کے اثرات عالمی توانائی کے شعبے پر طویل عرصے تک جاری رہیں گے اور ممکن ہے کہ عالمی توانائی کا منظرنامہ اب کبھی پہلے جیسا نہ رہے۔ تیل اور توانائی کے حوالے سے معروف ویب سائٹ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ایسی غیر یقینی صورتحال میں دنیا میں تیل کی جگہ توانائی کے دیگر ذرائع کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور توانائی کے تحفظ اور استحکام کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق سالہا سال سے صاف توانائی کو ایک اخلاقی ذمہ داری کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے مگر اب یہ ایک معاشی اور جغرافیائی سیاسی ضرورت بن چکی ہے، کیونکہ اب بات صرف ماحولیاتی آلودگی کی نہیں بلکہ استحکام اور قیمتوں میں توازن کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چین یہاں بھی بازی لےگیا ہے، متبادل توانائی خصوصاً صاف اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار کرنے والی چینی کمپنیوں کی برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ چین کیونکہ عالمی صاف توانائی سپلائی چین جیسے سولر پینلز، ونڈ ٹربائنز، بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیوں کا ایک بڑا حصہ کنٹرول کرتا ہے، اس لیے یہ تمام صورتحال چین کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، اس سے چینی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں میں اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کا موقع مل رہا ہے، خاص طور پر ان ممالک میں جو آبنائے ہرمز کی عملی بندش کے باعث مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آنے والے وقت میں ہوا اور شمسی توانائی جیسے ذرائع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہ نہ صرف سستے ہیں بلکہ توانائی خود مختاری کو بھی مضبوط بناتے ہیں، اور درآمد کنندہ ممالک کو مستقبل کے ممکنہ بحرانوں سے بچاتے ہیں۔ ایک ماہر کے الفاظ میں ہوا اور سورج کی توانائی کو نہ روکا جا سکتا ہے، نہ ناکہ بندی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کوئی بیرونی طاقت اسے بند کرسکتی ہے، صاف توانائی کا ہر وہ یونٹ جو مقامی طور پر پیدا کیا جائے، وہ ایسا ذریعہ ہے جسے کوئی دشمن بطور ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا۔

المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت

2026-04-14

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئیں۔ امریکی خام تیل 2.26 فیصد کمی کے ساتھ 96 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت1.4 فیصد کم، 97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ دوسری جانب ایشین سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، جنوبی کورین سٹاک مارکیٹ میں 3.42 فیصد اضافہ ہوا، جاپانی سٹاک انڈیکس 2.34 فیصد بڑھ گیا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا۔

امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی

2026-04-14

امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا ، یہ وہ جہاز تھا جس پر مالک سمیت امریکہ نے پہلے ہی پابندیاں عائد کررکھی تھیں، یہ بات برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے شپنگ ڈیٹا کے حوالے سے بتائی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے پابندیوں کا شکار ایک چینی ٹینرک منگل کو آبنائے ہرمز سے گرزا اور امریکی ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد Rich Starry آبنائے سے گزرنے اور خلیج سے باہر نکلنے والا پہلا جہاز ہوگا۔ٹینکر اور اس کے مالک شنگھائی Xuanrun Shipping Co Ltd پر امریکہ نے ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی تاہم کمپنی سے تبصرہ کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔ اعداد و شمار کے مطابق، Rich Starry ایک درمیانے درجے کا ٹینکر ہے جو کہ بورڈ پر تقریباً 250,000 بیرل میتھانول لے جا رہا ہے اوراس نےآخری کارگو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا ۔ڈیٹا سےیہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی ملکیت والے ٹینکر میں چینی عملہ سوار ہے۔ ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کے روز ایک اور امریکی پابندیوں کا شکار جہاز مرلی کیشن بھی آبنائے ہرمز کی طرف آگے بڑھا ہے ، اس خالی ٹینکر کی طرف سے عراق سے 16 اپریل کو تیل لوڈ کیے جانے کا امکان ہے، یہ بحری جہاز جسے پہلے MKA کہا جاتا تھا، روسی اور ایرانی تیل لے جاتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس

2026-04-14

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جرمنی نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس پر کمی کا اعلان کر دیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مارز نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے دو ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لٹر کمی کی جائے گی، جرمنی کی وزارتِ معیشت نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا کی جانب سے آبنائے

2026-04-14

امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے 103 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ خلیج میں چلنے والے بحری جہازوں پر انشورنس پریمیئم میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، 15کروڑ ڈالر کے تیل بردار جہاز کو 75 لاکھ ڈالر انشورنس پریمیئم کے ادا کرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دنیا میں تیل کی جگہ توانائی کے دیگر ذرائع کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے چین یہاں بھی بازی لےگیا ہے، متبادل توانائی کی پیداوار کرنے والی چینی کمپنیوں کی برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک نے دنیا میں تیل کی طلب کم ہونےکا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔