ایران امریکا مذاکرات کے مثبت

ایران امریکا مذاکرات کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام آگیا اور خام تیل کی قیمت میں بھی کمی آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ برینٹ خام تیل 95.37 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار 993 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 457 پوائنٹ پر بند ہوا ۔
اس کے علاوہ جاپان کا نکئی تقریباً 2 فیصد، کورین کاسپی 1.40 فیصد بڑھا ، ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ممبئی سینسیکس دورانِ کاروبار 1 اعشاریہ 2 فیصد بڑھا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




