امید ہے اب حکومت توانائی

اسلام آباد : توانائی اور گیس کے شعبے کے معروف کاروباری افراد میں سے ایک غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے مؤثر انتظام کے تحت پاکستان نے توانائی کی قلت کو کامیابی سے دور کیا، توقع ہےکہ اگلے مرحلے میں حکومت توانائی میں خودکفالت کو ترجیح دےگی۔
ایک بیان میں غیاث پراچہ نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو امریکا ایران جنگ بندی کی یادگار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتےہوئے کہاکہ قوموں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں ان کے اہم کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو عالمی امن اور استحکام کی حقیقی بنیاد قرار دیا ہے۔
غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سیز فائر عالمی تیل اور گیس کی تجارت میں مستقبل میں اہم پیشرفت کا گیٹ وے ہے، عالمی تجارتی راستوں کو معمول پر لا کر عالمی افراط زر اور مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کے شعبے اور پاکستان کی معیشت میں نمایاں پیش رفت ہے۔ تیل کی قیمتوں میں 22 امریکی ڈالر کی فوری کمی نے عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا ریلیف فراہم کیا، اس سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر کے دباؤ کی وجہ سے تناؤ کا شکار عالمی معیشت کو مدد ملی ہے۔
غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے مؤثر انتظام کے تحت پاکستان نے توانائی کی قلت کو کامیابی سے دور کیا۔ توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں حکومت توانائی میں خود کفالت کو ترجیح دے گی اور تیل و گیس کی گھریلو پیداوار میں اضافے، نقصانات کو کم کرنے اور نئے اسٹریٹیجک معاہدوں اور سپلائی کے معاہدوں کو یقینی بنائے گی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




