جنگ بندی: ایران کا آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنےکا اعلان    space    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا    space    ٹرمپ نے کیسے امریکا کو ایران جنگ میں گھسیٹا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے    space    امریکا ایران جنگ بندی: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ    space    پاکستانی سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات، تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی    space    دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکر دیا: ایران    space    سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا    space   

پاکستانی سفارتکاری کے


2026-04-08

پاکستان کی کامیابی سفارتکاری کے دنیابھر میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکاری کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلانات کے بعد تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔ بڑی اور طویل جنگ کا خطرہ فی الحال ٹلنے پر بزنس کمیونٹی نے بھی سُکھ کا سانس لیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، ایران کے نئے سپریم لیڈر نے جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطےکےساتھ آبنائےہرمزسےدو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔

جنگ بندی کا اثر، تیل سستا،

2026-04-08

مشرق وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی کوششوں سے سیزفائر معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل بحال ہونے کی امید نے سرمایہ کاروں کو ریلیف دیا۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 15 فیصد کمی کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ برینٹ کروڈ بھی 13 فیصد کم ہو کر تقریباً 95 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جہاں امریکی S&P 500 فیوچرز میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ یورپی مارکیٹس میں 5 فیصد تک چھلانگ لگائی گئی۔ ایشیا میں جاپان کا نکئی انڈیکس تقریباً 5 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 6 فیصد تک بڑھ گیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف عارضی ریلیف ہو سکتا ہے، اور سرمایہ کار اب بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ آیا یہ جنگ بندی مستقل امن کی شکل اختیار کرتی ہے یا نہیں۔

جنگ بندی کے بعد

2026-04-08

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ امریکی کروڈ13.83فیصدکمی سے 97.33ڈالرفی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ12.70فیصدکمی سے95.39ڈالرفی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے اور آبنائے ہرمزکے دوبارہ کھلنے کی خبروں نے عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی امیدیں پیدا کر دی ہیں۔ برینٹ کروڈ جو جنگ کے دوران 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا تھا جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک دم قیمتیں گر گئی ہیں، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے فیصلے سے یومیہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی بحال ہونے کا امکان ہے۔ فروری اور مارچ 2026 کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے پاکستانی معیشت کو شدید متاثر کیا، اپریل کے آغاز میں عالمی دباؤ کی وجہ سے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے اور ڈیزیل میں 184 روپے فی لیٹر تک کا ہوشربا اضافہ کرنا پڑا، جس سے پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق، اگر یہ جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 50 سے 80 روپے تک کی بڑی کمی متوقع ہے۔ آبنائے ہرمز کھلنے سے پاکستان کو خلیجی ممالک سے سستا اور بروقت تیل ملنا شروع ہو جائے گا، جس سے درآمدی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس فوری طلب کر لیا ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو فوری طور دیں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی، اس کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

جنگ بندی اعلان، عالمی

2026-04-08

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں، اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4,812 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی کی قیمت 4.9 فیصد اضافے کے بعد فی اونس 76.48 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں آج اضافے کی توقع ہے۔ دوسری جانب سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تیل کی قیمتوں پر پرائس

2026-04-08

اسلام آباد: خلیجی خطے میں جنگ کے آغاز کے بعد مارچ 2026 میں تیل کی قیمتوں کو منجمد رکھنے کے باعث پرائس ڈیفرینشل کلیمز (PDC) بڑھ کر 125 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو دی نیوز کو بتایا کہ مارچ 2026 کے دوران قیمتوں کے تین ہفتوں کے فریز کے باعث پی ڈی سی کا حجم 125 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد اس نظام میں شفافیت کی کمی گہرے تحقیقاتی جائزے کی متقاضی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے آڈیٹر جنرل (AG) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کو فوری طور پر صنعت کے ذخائر کا فارنزک آڈٹ شروع کرنا چاہیے، ٹیکس کا دائرہ وسیع نہیں ہوگا تو ایندھن کا ٹینک حکومت کا ’اےٹی ایم‘ بنا رہے گا ،شہری دنیا کا مہنگا ترین ’’نااہلی ٹیکس‘‘دیتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرول بم کمزورگورننس کا نتیجہ ہے، ریاست کو چاہیے کہ وہ غیر فائلرز، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر اسی شدت سے ٹیکس لے جیسے وہ پیٹرول پمپ پر عام شہری سے لیتی ہے۔

پاکستانی سفارتکاری کے

2026-04-08

پاکستان کی کامیابی سفارتکاری کے دنیابھر میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکاری کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلانات کے بعد تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔ بڑی اور طویل جنگ کا خطرہ فی الحال ٹلنے پر بزنس کمیونٹی نے بھی سُکھ کا سانس لیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، ایران کے نئے سپریم لیڈر نے جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطےکےساتھ آبنائےہرمزسےدو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔

امریکا ایران جنگ بندی:

2026-04-08

کراچی: مشرق وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ہے۔ پاکستان کی ثالثی کے بعد امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے ایران پرحملے روکنےکے اعلان پرپاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 12ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس میں تیزی کے بعد کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار 10:42 منٹ پر بحال ہوگا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 12 ہزار 362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد اس وقت ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہے۔ اس کے علاوہ جاپان کا ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نکئی 5 فیصد اضافے سے 55960 پوائنٹس پرہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈی جے اسٹاک میں2.5 فیصد اور آسٹریلیا کے اےایس ایکس میں 2.65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے جس کے بعد ایران نے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل

2026-04-08

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا اور اس سے زیادہ پیٹرول نہیں ملے گا۔ ذرائع کے مطابق فیول مینجمنٹ سسٹم کے لیے این آئی ٹی بی اور پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل ہینڈ سیٹس استعمال ہوں گے اور پیٹرول کوٹہ کے نفاذ کے لیے پیٹرول پمپس پر موبائل فونز کی فراہمی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پر فراہمی کرنے کے لیے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی ہے جب کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے او ایم سیز کے لیے خریدے جانے والے موبائل فونز کی توثیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فونز پر فیول مینجمنٹ کیلئے تیار کی گئی اپلیکیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی۔

پاکستان میں سولر انقلاب،

2026-04-08

اسلام آباد: بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی کا حصول کی وجہ سے پاکستان ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق ایران جنگ اور حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل وگیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم اس کے باجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں اندازاً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جارہی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات بھی پاکستان پر انتہائی محدود رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا تیزی سے فروغ ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں شمسی توانائی کے پھیلاؤ کو ’’خاموش انقلاب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ قابلِ تجدید توانائی میں اضافے کے باعث پاکستان نے 2020 کے بعد 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔

پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ای

2026-04-08

اسلام آباد: پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نا بڑھانے پر ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن حکومت نے بہت کم رکھا ہے، اگرپٹرول پمپ ڈیلرزکا مارجن نہیں بڑھایاجاتا تو پیٹرول پمپ بند کرنا ہوں گے اور حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پمپ بند کردیں گے۔ پریس کانفرنس میں رہنما پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پمپ ڈیلرز کا کاروبار تباہ کر دیا ہے، حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا لیکن ڈیلرز کا مارجن وہی ہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ اگرحکومت نے ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا تو پمپ خودبخود بند ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ملک میں سونے کی

2026-04-08

کاروبارملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی فائل فوٹو کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4لاکھ88ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572 روپے کم ہوکر 4لاکھ18ہزار 777 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہوکر 4657 ڈالر فی اونس ہے۔