گداگری کا پیشہ ملک میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے: خواجہ آصف    space    کراچی: اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم    space    لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی    space    فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار    space    کراچی: چھاپے کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی خواتین و مردوں کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو وائرل    space    کراچی میں بوندا باندی کا امکان    space    کراچی: واٹر سپلائرز کی ہڑتال کے باعث پانی کا سنگین بحران، سائٹ میں 1800 فیکٹریاں بند    space   

پاکستان میں سونے کی


2026-02-09

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 5300 روپے فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے سے سونا اب 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت4544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالربڑھ کر5020 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی

2026-02-09

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 5300 روپے فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے سے سونا اب 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت4544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالربڑھ کر5020 ڈالر فی اونس ہے۔

موڈیز نے پاکستان کے

2026-02-09

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم کر دیا۔ موڈیز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بینکنگ ماحول بتدریج بہتر ہو رہا ہے، اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2026 کے لیے حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

پاکستان بزنس فورم

2026-02-09

پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ والی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات روزمرہ کی ضرورت ہے لیکن اس پر کوئی چیک نہیں، دودھ والی کمپنیاں ریٹیل مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ 360 روپے سے 380 تک بیچ رہی ہیں جبکہ دودھ کی قیمت خرید بمعہ لاجسٹکس چارجز ملا کر بھی 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ پی بی ایف کا کہنا ہے بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 250 سے 270 ہے، معروف کمپنیوں کی سال 2025 میں آمدنی 60 سے 100 ارب روپے کے درمیان ہے۔ چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد کا کہنا ہے حکومت ڈیری مصنوعات میں جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد کرے، مہنگائی کم کرنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں، حکومت ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے کی فوری کمی کرائے۔

سونے اور چاندی سے

2026-02-09

معروف بلغارین پیشگو بابا وانگا (baba vanga)کی پیشگوئیاں ایک بار پھر عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیوں میں دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا اور کاغذی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی، جس کے باعث سونا، چاندی اور تانبا لوگوں کے لیے محفوظ ترین سرمایہ کاری کے ذرائع بن جائیں گے۔ جون 2026 تک سونے کی قیمت کہاں تک جائیگی؟نئی پیشگوئی کردی گئی ان پیشگوئیوں کے بعد کئی افراد نے اپنی بچتیں قیمتی دھاتوں میں منتقل کرنا شروع کر دیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ مزید بڑھا دی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت ایک وقت میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے فی 10 گرام تک جا پہنچی، جب کہ ایک سال کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی 4 لاکھ روپے فی کلوگرام کی سطح کو عبور کر گئی۔ چاندی نے بھی سرمایہ کاروں کو ایک سال میں 160 فیصد سے زائد منافع دیا، جس کے باعث اسے ایک مضبوط سرمایہ کاری آپشن کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ ماہرین کے مطابق بابا وانگا کی پیشگوئیوں نے بھی اس رجحان کو مزید تقویت دی اور لوگوں نے غیر یقینی معاشی حالات کے خدشے کے تحت قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی۔ تاہم، 30 جنوری کے بعد صورتحال میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ گراوٹ مسلسل تقریباً تین دن تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں دھاتوں کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، منڈی کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتوں میں اس طرح کی کمی بیشی آتی رہتی ہے۔ تاہم بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے باعث سونا اور چاندی اب بھی طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر اہمیت رکھتے ہیں۔

نئی سولر پالیسی کا

2026-02-09

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی مجوزہ نئی سولر پالیسی کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا جبکہ موجودہ صارفین کو متاثر نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے لیے کروڑوں صارفین کو بھاری سبسڈی فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے باعث صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے بنگلہ دیش میں چھ سے سات سینٹ فی یونٹ بجلی کے دعوے درست نہیں اور زمینی حقائق مختلف ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق ملک میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چند ملین تھی جو بڑھ کر کروڑوں تک پہنچ گئی ہے، اور اس طبقے کو بھاری سبسڈی دینا ریاست کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 70 فیصد تک سبسڈی دی جاتی رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ بعض صاحب حیثیت افراد سولر سسٹم لگانے کے بعد اپنی بجلی کی کھپت کم ظاہر کرتے ہیں اور رعایتی صارفین کی فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں، جس سے سبسڈی کا بوجھ مزید بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد رعایت دینا معاشی طور پر پائیدار نہیں۔ واضح رہے کہ حکومت ماضی میں بھی یہ عندیہ دے چکی ہے کہ سولر اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ایسی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں جن سے بجلی کے شعبے پر مالی دباؤ کم ہو اور دیگر صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ توانائی ماہرین کے مطابق حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات، نرخوں کو متوازن بنانے اور قومی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف پالیسی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

سونے کی قیمت میں

2026-02-09

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 10گرام سونا 4 ہزار 544 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5020 ڈالر ہو گئی ہے۔ بنگلا دیش، سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چاندی کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں 346 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 8 ہزار 615 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی

2026-02-09

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہواہے۔ سرکاری دستاویزات کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273 ارب51کروڑ روپےکا اضافہ ہوا ہے، جولائی تا دسمبر2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں822 ارب 93کروڑر وپےوصول کیےگئے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تادسمبر2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی549 ارب41 کروڑ روپے تھی۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافےکے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقررکی گئی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔

عالمی بینک کا

2026-02-09

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں عالمی بینک کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں توانائی، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ، قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد بہتر بنانے پر زور دیا ، پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ دوسری جانب وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادے کے لیے پُرعزم ہے ۔

وفاقی حکومت کا بجلی

2026-02-07

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے ماہانہ 300 اور 700یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فکسڈ چارجز پروٹیکڈ اورنان پروٹیکڈ دونوں صارفین پر لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پرفکسڈ چارجز عائد ہیں۔ حکومت کی جانب سے ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجزکی تجویز دی گئی ہے۔ 100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر400 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے کے نان پروٹیکٹد صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 500 روپے کرنے جبکہ ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 600 سے بڑھا کر 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہانہ 700یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کرکے 675 روپے کرنے جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325روپے کمی سے 675روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی گھریلوصارفین کے لیے ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 53 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ 500یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ماہانہ 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے جبکہ ماہانہ 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں 91پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ماہانہ 700یونٹ سے زائد استعمال پرٹیرف میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 5کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 15پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ صنعتی شعبے کےلیے ٹیرف میں فی یونٹ 5 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی ہے ، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 10 فروری کو سماعت کرے گی۔

نیپرا نے دسمبر کی

2026-02-07

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹممنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔