پاکستان کے کھربوں مالیت معدنی

پاکستان کے کھربوں ڈالر مالیت کے غیر استعمال شدہ معدنی وسائل کو اسٹریٹجک معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کے لیے حکومت نے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ یہ بات دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مضمون میں تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔
مضمون کے مطابق پاکستان کے معدنی شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ شفافیت اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو اہم معدنیات کا اسٹریٹجک مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں اپریل 2026 میں منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم (PMIF26) کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی معیشت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا رہا ہے۔
ریکوڈک منصوبہ، جو دنیا کے بڑے کاپر اور گولڈ منصوبوں میں شامل ہے، 5.9 ارب ٹن معدنی ذخائر رکھتا ہے اور اربوں ڈالر کی آمدنی اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کے قیمتی پتھروں کی مجموعی مالیت تقریباً 450 ارب ڈالر ہے، مگر اس کی سالانہ برآمدات صرف 5.8 ملین ڈالر ہیں، جو اس شعبے میں بڑے امکانات کی نشاندہی کرتی ہیں۔
حکومت نے قیمتی پتھروں کے لیے پہلی قومی جیم اسٹون پالیسی بھی متعارف کرائی ہے جس میں جدید سرٹیفیکیشن، ویلیو ایڈیشن اور نوجوانوں کی کاروباری شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔ حکومت نے پانچ سال میں جیم اسٹون برآمدات کو 1 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کردی
پاکستان لیتھیم، کوبالٹ اور نایاب زمینی عناصر کی عالمی سپلائی چین میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور معدنی اصلاحات سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنی اور جیم اسٹون سیکٹر کی ترقی سے آئندہ 10 سال میں سالانہ 5 سے 7 بلین ڈالر تک جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے، جبکہ ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
مجموعی طور پر، پاکستان خود کو عالمی معدنی منڈی میں ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر منوانے کی راہ پر گامزن ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




