وزیراعظم کا دسمبر 2025 میں ریکارڈ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم نےکہا کہ دسمبر 2025 میں سمندرپارپاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زربھیجے جس پر ان کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا مظہر ہے، سمندرپارپاکستانیوں کا وطن کی تعمیر وترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




