نیپرا کا کراچی سمیت ملک بھر کیلئے

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخوں سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری دے دی، اب وفاقی حکومت اس سلسلے میں حتمی نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔
نیپرا کے مطابق یکم جنوری سے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کے موجودہ نرخ برقرار رہیں گے۔اس سلسلے میں نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10 روپے 54 پیسے پر برقرار رہے گا۔
اس کے علاوہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے تعین کا فیصلہ یکم جولائی کی بجائے یکم جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




