آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی

2026-08-11
اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2 ارب ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی قسط کےلیے طے شدہ شرائط اور اسٹرکچرل بنچ مارکس پر عملدرآمد کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ اگلے اقتصادی جائزہ پر پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں جائزہ مشن کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اقتصادی جائزہ کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کونئے بجٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت سے بھی آٓگاہ کیاجائے گا اور اسٹرکچرل اصلاحات کے اہداف پر بجلی، گیس سیکٹرمیں گردشی قرضے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نجکاری پروگرام میں پیشرفت،زرمبادلہ ذخائر میں اضافے، پالیسی ریٹ اورمہنگائی کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈد فنڈ فسیلیٹیپروگرام(ای ایف ایف) کی پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان کو دونوں پروگرامز کے تحت اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالرمل چکے جب کہ اگلے سال ستمبر تک پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام آن ٹریک ہے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ تمام اسٹرکچرل بنچ مارکس اور پیشگی اقدامات کے اہداف میں سے بیشتر حاصل کرلیے گئے ہیں اور کچھ پر پیشرفت جاری ہے ۔ توقع ہے کہ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات سے قبل تمام شرائط پوری کردی جائیں گی ۔ معاشی ٹیم پر امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلا اقتصادی جائزہ بھی کامیابی سے مکمل ہوجائے گا اور پاکستان اپنا یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا۔
ایران،امریکا جنگ سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا ہو گیا
2026-08-11
لاہور: ایران امریکا جنگ اورکشیدگی نے پاکستان سمیت دنیا بھرکی ائیر لائنز اور ایوی ایشن انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،ایوی ایشن انڈسٹری کو آسمان سے زمین پر گرا دیا،رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں نے پوری کر دی،مسافروں کو30 سے 35 فیصد تک اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے بعد حالیہ کشیدگی سے ایوی ایشن کو سب سے زیادہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا،آبنائے ہرمز بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں،تاجروں نے ائیر کارگو کا سہارا لیا مگر ائیر لائنز نے بھی کرایے 40 سے 50 فیصد تک بڑھا دئیے۔ حالات جلد ٹھیک نہ ہوئے تو کئی ائیر لائنزآپریشن بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ایکسپریس نیوزکے اعداد وشمارکے مطابق عالمی ایوی ایشن کا بحران سنگین صورتحال اختیارکر چکا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بار بار بند ہونے سے دنیا بھر کے فضائی سفرکا نظام درہم برہم ہو گیا، بین الاقوامی سطح پر52,000 سے زائد پروازیں مکمل طور پر منسوخ کی جا چکی ہیں۔ برصغیر میں سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا،مجموعی طور پر فضائی آپریشن میں 50 سے 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، دنیا بھر کے تقریبآ 60 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے براہ راست متاثر ہو ئے ہیں۔
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی
2026-08-11
اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2 ارب ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی قسط کےلیے طے شدہ شرائط اور اسٹرکچرل بنچ مارکس پر عملدرآمد کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ اگلے اقتصادی جائزہ پر پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں جائزہ مشن کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اقتصادی جائزہ کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کونئے بجٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت سے بھی آٓگاہ کیاجائے گا اور اسٹرکچرل اصلاحات کے اہداف پر بجلی، گیس سیکٹرمیں گردشی قرضے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نجکاری پروگرام میں پیشرفت،زرمبادلہ ذخائر میں اضافے، پالیسی ریٹ اورمہنگائی کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈد فنڈ فسیلیٹیپروگرام(ای ایف ایف) کی پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان کو دونوں پروگرامز کے تحت اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالرمل چکے جب کہ اگلے سال ستمبر تک پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام آن ٹریک ہے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ تمام اسٹرکچرل بنچ مارکس اور پیشگی اقدامات کے اہداف میں سے بیشتر حاصل کرلیے گئے ہیں اور کچھ پر پیشرفت جاری ہے ۔ توقع ہے کہ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات سے قبل تمام شرائط پوری کردی جائیں گی ۔ معاشی ٹیم پر امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلا اقتصادی جائزہ بھی کامیابی سے مکمل ہوجائے گا اور پاکستان اپنا یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا۔
پیٹرول اصل قیمت سے 139 اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف
2026-08-10
اسلام آباد: شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں جب کہ پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے ہے جب کہ اس کی قیمت 380 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74روپے 28 پیسے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین
2026-08-10
ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال 13.0 فیصد اور ماہ بہ ماہ 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2026ء میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب (913.9 ملین ڈالر) سے آیا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات (737.3 ملین ڈالر) ، برطانیہ (555.5 ملین ڈالر) اور امریکا (317.2 ملین ڈالر) سے رقوم موصول ہوئیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ ہوا، جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔ انہوں نے ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار مسلسل ادا کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے، ڈیزل 1 روپے 50 پیسے سستا کردیا
2026-08-09
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 7 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کا تیل بھی 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 291 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 1 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی کی نئی شرح 73 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
پیٹرول مہنگا ہے لیکن قلت کہیں آنے نہیں دی، وزیر پیٹرولیم
2026-08-09
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی جب کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
2026-08-08
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج بروز 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنادی ہے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنرآفس میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیادوں پر تعین اور ٹڑانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
2026-08-08
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا موقف بالکل درست ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق جمعے کو وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل پر لیوی مزید بڑھا دی گئی
2026-08-08
ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے دو روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 10 اگست تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے جس پر اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 327 روہے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی کو 80 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
سفیرِ پاکستان کا کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ، پاک امریکا تجارتی تعاون کے فروغ پر زور
2026-08-07
سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک امریکا تجارتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ریاست انڈیانا میں قائم معروف ٹیکسٹائل کمپنی کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ کیا، جو صحت اور طب کے شعبوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات فراہم کرنے والی نمایاں امریکی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ دورے کے دوران سفیرِ پاکستان نے کیلڈرون ٹیکسٹائلز کے ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹری بیوشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کمپنی کے آپریشنز، جدید ویئرہاؤسنگ سہولیات، ملک گیر سپلائی نیٹ ورک اور پاکستان کے ساتھ جاری تجارتی روابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سفیرِ پاکستان نے کیلڈرون ٹیکسٹائلز کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تجارتی تعلقات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے اعلیٰ معیار، قابلِ اعتماد پیداوار اور عالمی مسابقتی صلاحیت کی عکاس ہے اور پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعاون کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان جامع اقتصادی اصلاحات، شفاف اور کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط کاروباری روابط نئی تجارتی راہیں ہموار کرنے، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیاسی روابط اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔