کراچی سمیت ملک بھر کیلئے

2026-06-05
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ دوسری جانب سال 2026کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے سستی کر دی گئی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت تین ماہ تک ہر ماہ بجلی1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
تھائی لینڈ کی معروف موٹرسائیکل
2026-06-05
تھائی لینڈ کی معروف موٹرسائیکل ساز کمپنی GPX نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے رائل پاور پاکستان اور جی پی ایکس تھائی لینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبے کے طور پر پاکستان میں ’’رائل جی پی ایکس‘‘ کے نام سے موٹرسائیکلیں متعارف کرائیں گی۔ رائل پاور پاکستان کے مطابق کمپنی جون 2026 سے مختلف کیٹیگریز میں موٹرسائیکلوں کی لانچنگ شروع کرے گی ان میں انٹری لیول پریمیم بائیکس سے لے کرزیادہ طاقتور اور بڑے انجن والی موٹرسائیکلیں بھی شامل ہوں گی۔ 2007 میں قائم ہونے والی GPX تھائی لینڈ کی نمایاں موٹرسائیکل کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے یہ کمپنی اسپورٹس اور ریٹرو طرز کی موٹرسائیکلوں کیلئے مشہور ہے جبکہ جدید ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹرز، ایل ای ڈی لائٹنگ اورمنفرد ڈیزائن اس کی شناخت سمجھے جاتے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے پاکستان میں لانچنگ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ابھی تک موٹرسائیکلوں کی قیمتوں، مقامی اسمبلنگ یا متعارف کرائے جانے والے مخصوص ماڈلز کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ماہرین کے مطابق رائل جی پی ایکس کی آمد سے پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ، خصوصاً پریمیم سیگمنٹ میں مقابلے میں اضافہ ہوگا، جہاں صارفین جدید فیچرز، بڑے انجن اور جدید طرز کی بائیکس میں تیزی سے دلچسپی لے رہے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر
2026-06-05
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق29 مئی 2026ء کو ختم ہوئے ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے
2026-06-05
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ دوسری جانب سال 2026کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے سستی کر دی گئی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت تین ماہ تک ہر ماہ بجلی1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
ایل این جی کارگو کا ٹھیکہ
2026-06-05
اسلام آباد: ایل این جی کارگو کا ٹھیکہ 19.1337 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں بی پی سنگاپور کے حوالے کر دیا گیا۔ توانائی کے تحفظ کے خدشات اور مشکل علاقائی مارکیٹ کے باوجود پاکستان نے ایندھن کی اضافی سپلائی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بی پی سنگاپور کو 19.1337 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کی قیمت پر اسپاٹ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔
کراچی میں نیا ٹیکس نافذ
2026-06-05
کراچی میں ایک نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی نے انٹرٹینمنٹ ٹیکس کے نام سے ٹیکس متعارف کرادیا ہے جو ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز،لاجز، میرج ہالز، مارکیز،میرج لانز،ایئر بی این بیز اور میرج بینکوئٹس سے بل کا ایک فی صد کی شرح کےحساب سے وصول کیا جائے گا۔ کے ایم سی اسے آئندہ سال کے بجٹ میں منظور کرانے کا ارادہ رکھتی ہے میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر نے اس پر شہریوں سے رائے طلب کر لی ہے اور اعتراضات پر سماعت 10 جون کو بلدیہ عظمی کراچی کے دفتر میں ہوگی۔ میونسپل کمشنر کے مطابق کے ایم سی کے شعبہ سیاحت کی مالیاتی پوزیشن مستحکم بنانے اور بہتر خدمات کے سلسلے میں موجودہ ٹیکس گزٹ میں ایک نئے آٗٹم انٹر ٹینمنٹ ٹیکس -سٹی ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی اور اس کے بائی لاز شامل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت کے ایم سی کوئی بھی ٹیکس ریٹس، ٹول یا فیس عائد کرنے کی مجاز ہے، نئےٹیکس پر اعتراضات سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی بلڈنگ کے دفتر میں سنے جائیں گے۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی کونسل میں اپوزیشن نے اس نئے ٹیکس پر مشاورت شروع کر دی ہے اور جلد اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی تاہم اگر اپوزیشن جو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور دیگر ارکان پر مشتمل ہے مخالفت کرتی بھی ہے تو پیپلز پارٹی اس بل کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کراسکتی ہے، اس لیے آئندہ سال سے یہ نیا ٹیکس عملاً نافذ ہو جائے گا۔
پاکستان میں اس سال قربانی
2026-06-03
پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں جس سے8.7 ارب روپےکی معاشی سرگرمی متوقع ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک دہائی کے دوران قربانی کے جانوروں کی تعداد 17 فیصد بڑھی ہے۔ اس سال 28لاکھ گائے بیلوں، 43 لاکھ بکروں، 5 لاکھ بھیڑوں اور 30 ہزار اونٹوں کی کھالیں حاصل ہونےکا امکان ہے۔ ان کھالوں سے 9 سال میں چمڑے کی صنعت منافع بخش تیار مصنوعات کی طرف منتقل ہوئی جب کہ پاکستانی برآمدات میں چمڑے سے تیار مصنوعات کا حجم 694.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت
2026-06-03
کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔
وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل،
2026-06-03
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ذرائع قومی اسمبلی کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانےکا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بجٹ 27-2026: جائیداد خرید و فروخت
2026-06-03
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے وفاقی بجٹ میں جائیداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس میں بڑی کمی کرنے کی تجاویز تیارکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد جب کہ غیر منقولہ جائیداد فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھیں گی اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا جب کہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں
2026-06-03
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ٹیک اوے اورڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ اس کے علاوہ شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اورٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
