شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار    space    پاکستان کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر    space    حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار    space    بھارت: رام مندر کے چندے سے کروڑوں کی چوری میں ملازمین ملوث نکلے، تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات    space    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کردیے    space    میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی    space    مفتی تقی عثمانی کاکرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا    space   

مختلف شہروں میں مرغی کا


2026-05-14

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 519 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی تھوک مارکیٹ میں 344 روپے جبکہ پرچون سطح پر 358 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 230 روپے کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان

2026-07-10

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 477 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

2026-07-10

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 مئی کے مقابلے میں 9 جولائی کے نوٹیفکیشن میں آٹے کے تمام نرخ بڑھا دیے گئے ہیں جس کے بعد ریگولر آٹے کی قیمت ہول سیل 110 روپے سے بڑھ کر 122 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹا ریٹیل 113 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو کردیا گیا اور فائن آٹا ہول سیل 118 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹا ریٹیل 121 روپے سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو کردیا گیا جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل کی قیمت 145 روپے فی کلو برقرارہے۔ کمشنر کراچی نے کہا ہےکہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

2026-07-10

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آلو 3.94 اور چکن 3.70 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں پیاز 3.54 اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 2.15 اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کی لہر تیسرے دن بھی جاری

2026-07-09

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 361 پوائنٹس پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 80 ہزار 31 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 82 ہزار 276 کی بلند سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جون 2026ء میں ترسیلاتِ زر 3.5 ارب ڈالرز رہیں: اسٹیٹ بینک

2026-07-09

جون 2026ء میں ترسیلاتِ زر 3.5 ارب ڈالرز رہیں: اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026ء کے دوران ورکرز ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 41.58 ارب ڈالرز رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ء میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اوسطاً 3.46 ارب ڈالرز ماہانہ پاکستان بھیجے۔

امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

2026-07-09

امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم کرنے کے بعد ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ویسل ٹریکنگ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے لاکھوں بیرل خام تیل سے لدے ٹینکرز خلیجِ فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک یا تو رواں دواں ہیں یا پھر رکے ہوئے ہیں۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی ناکا بندی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو ایران کا تقریباً 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات پھنس کر رہ جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا ۔

میپکو خسارے سے نکل گئی، 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع

2026-07-08

خسارے کی شکار ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) منافع بخش کمپنی بن گئی۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق میپکو نے گزشتہ 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز، آٹومیشن اور شفافیت نے اس بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

2026-07-08

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1443 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 812 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار 215 کی بلند سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کم ہو کر 278 روپے 7 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کاروبار پاکستان اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی ایل این جی کی خریداری پر مجبور

2026-07-08

قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد نافذ کی گئی فورس میجر کی مدت میں توسیع کردی۔ قطر کی جانب سے فورس میجر کی مد میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے اگست 2026 کے اختتام تک بڑھا دیا ہے۔ فورس میجر میں توسیع کے باعث پاکستان کو اپنی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ اگر فورس میجر ستمبر میں ختم ہو گئی تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار

2026-07-07

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2082 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔