آپ کی آواز، آپ کی خبر
SNN — Sachal News Network
SACHALNEWS NETWORKسچ کے ساتھ، آپ کے ساتھ
PAKISTAN & BEYOND

خبر وہی، جو سچ ہو۔

براہِ راست WATCH LIVE ↗
بریکنگ نیوز
ٹوپی پہن کر خود کو مسلمان دکھانے والا شخص ہندوؤں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرتا پکڑا گیاکے پی کابینہ کے سابق اراکین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشافبلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاککیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیصصاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیاسابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے مستقل سر ڈھانپنے کی وجہ بتادیملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
SACHAL NEWS NETWORK

انٹرٹینمنٹ

1279 خبریں
معروف پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی، مالی صورتحال اور اثاثوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے جائیداد اور آمدن کے حوالے سے کھل کر معلومات شیئر کیں۔  اقرار الحسن اپنی شخصیت، پروگراموں اور ذاتی زندگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں، خصوصاً ان کی تین شادیوں کا ذکر سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بارہا سامنے آتا رہا ہے۔  ماضی میں وہ اپنی مالی حالت کو متوسط طبقے کا قرار دیتے رہے، تاہم اس بار انہوں نے اعتراف کیا کہ اللہ نے انہیں خاصا نوازا ہے۔ اقرار کے بقول اللہ نے انہیں وہ سب کچھ دیا ہے جس کا انسان خواب دیکھ سکتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ لاہور کے ڈیفنس فیز 8 میں ان کا دو کنال کا گھر تقریباً مکمل ہے اور صرف فِنشنگ کا کام باقی ہے۔ کراچی میں وہ کرائے کے گھر میں رہتے رہے، مگر وہاں ان کے پاس ایک کنال کا پلاٹ بھی موجود ہے جو انہوں نے سرمایہ کاری کے طور پر خریدا تھا۔