پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے    space    جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ    space    امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم    space    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات سے متعلق گفتگو    space    ایرانی فوج کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت بند کرانے کی دھمکی    space    فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تہران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، دیگر ایرانی حکام کی بھی شرکت    space    امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد    space   

خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟


2026-04-16

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

فواد اور عائزہ خان پہلی

2026-04-16

پاکستان کے دو معروف ٹی وی ستارے فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار کسی بڑی فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ دونوں اداکار اپنی مضبوط اداکاری اور کامیاب منصوبوں کی طویل فہرست کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ فواد خان نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، اکبری اصغری اور داستان جیسے مقبول ڈراموں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ دوسری جانب عائزہ خان پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فواد خان نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خوبصورت، اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں کام کیا۔ آنے والی اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کریں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم لوو گرو کی کامیابی پر خوب سراہا گیا۔ فواد خان اور عائزہ خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو ان کی پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ایک کمرشل مہم میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی مکمل فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔ فلم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے، جہاں مداح اس جوڑی کو سراہتے ہوئے فلم کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟

2026-04-16

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون پر

2026-04-16

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کے حوالے سے ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے حق میں جعلی عوامی ریویوز (Public Reviews) کروا رہے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کچھ لوگ ورون دھون کی فلم کی زبردستی تعریفیں کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سمرن کے مطابق، ان افراد نے انہیں کیمرے کے سامنے مخصوص جملے بولنے کو کہا اور جب انہوں نے بغیر فلم دیکھے ریویو دینے سے انکار کیا تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ سمرن نے طنزیہ سوال کیا، “کیا ورون دھون کے اتنے برے دن آگئے ہیں کہ انہیں جعلی ریویوز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے؟” ورون دھون نے خاموشی توڑتے ہوئے سمرن کی ویڈیو پر کمنٹ کیا، “امید ہے اس ویڈیو سے آپ کو وہ ویوز مل جائیں گے جو آپ چاہتی ہیں۔” اس کے جواب میں سمرن نے اداکار کو چیلنج کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے اپنا پہلا کمنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا جس میں انہوں نے سمرن پر ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس نوک جھوک نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین ورون دھون کی مارکیٹنگ ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس،

2026-04-16

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لائیو مارننگ شو کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ردِعمل کے بعد پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ تمام براڈکاسٹرز کو نشریاتی مواد کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔ دوسری جانب فضا علی نے اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر لمحے کو اس کے اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اور ہلکا پھلکا لمحہ تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کے احترام کو مقدم رکھتی ہیں اور آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات وضاحت کے باوجود معاملات کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایسے مواقع پر خاموشی کو بہتر حکمت عملی سمجھتی ہیں۔ اپنے بیان کے اختتام پر فضا علی نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

معروف بھارتی کامیڈین سمے

2026-04-16

گزشتہ برس ایک بڑے تنازع کا سامنا کرنے والے بھارت کے وائرل اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حال ہی میں سمے نے تقریباً ایک برس بعد سوشل میڈیا پر کامیڈی اسپیشل شو ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد عوام نے اس پر مثبت ردِ عمل دیا۔ گزشتہ چند برسوں میں بطور کانٹینٹ کریئیٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے نے تقریباً 140 کروڑ سے 215 کروڑ روپے کے درمیان دولت بنائی ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات بھی ان کی بڑھتی ہوئی آمدنی کا حصہ ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں جس سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، ان کی لگژری اشیاء میں ممبئی میں ایک شاندار گھر شامل ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور اس میں جدید طرزِ تعمیر نمایاں ہے، اس کے علاوہ ان کا ایک آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔ گاڑیوں کے شوقین سمے رائنا کے پاس مشہور سیلیبریٹی گاڑی ٹوئٹا ویلفائر بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1.22 کروڑ بھارتی روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ کامیڈین کے پاس فورڈ (تقریباً 90 لاکھ بھارتی روپے)، منی کوپر (تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے)، مرسڈیز بینز (تقریباً 1.1 کروڑ بھارتی روپے) اور ہونڈا سٹی (تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے) بھی موجود ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں گاڑیوں کا خاص شوق ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس مہنگے کیمرے اور گیمنگ کنسولز جیسے جدید گیجٹس بھی موجود ہیں۔ سمے رائنا کا تنازع: بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔ ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کی وجہ سے نا صرف سمے رائنا کو وہ پروگرام بلکہ پچھلے سارے پروگرام بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے اور ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہوئے۔ بعدازاں دونوں کو عدالتوں سے ریلیف ملا جس کے بعد اب سمے کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔

’یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا‘،

2026-04-16

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی۔ اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اس دوران بیٹی خوشی سے تالیاں بجاتی رہی تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا اور لکھا کہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی مقصدکے وائرل ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔

ہانیہ عامر نے اپنی زندگی کے

2026-04-15

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذاتی کیفیات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خود تحریر کردہ نظم شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے جذباتی تکلیف، خود آگاہی اور خیالی تصورات سے دوری کے موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی نظم پوسٹ کی، جس میں ان کی ذاتی تبدیلی اور ذہنی ارتقا کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ نظم میں زندگی کی راہ سے بھٹکنے، سوالات اٹھانے اور مشکلات کے ذریعے خود کو دوبارہ سنوارنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں روایتی شہزادے اور خیالی کہانیوں کے تصور کو رد کرتے ہوئے حقیقی خودی کی تلاش اور ذاتی نشوونما کو ترجیح دی گئی ہے۔ علامتی انداز میں “کوکون” اور “میٹامورفوسس” جیسے استعاروں کے ذریعے ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ حقیقی ترقی اکثر تکلیف اور گہرے جذباتی تجربات سے گزر کر ہی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل مراحل سے فرار کے بجائے ان کا سامنا کرنا انسان کو زیادہ مضبوط اور حقیقی بناتا ہے۔ نظم کا اختتام ایک امید افزا پیغام پر ہوتا ہے، جہاں “پروں کے وقت پر آنے” کو شفا اور تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر مختلف اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ ایک تصویر میں وہ بلیک کارسیٹ اسٹائل ٹاپ اور ریڈ ٹِنٹڈ چشمے میں بولڈ اور وِنٹیج لک میں دکھائی دیں، جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں وہ لیلک اوور سائز سویٹ شرٹ کو آف شولڈر اسٹائل میں پہنے، سلور جیولری اور نوز اسٹڈ کے ساتھ سادہ مگر جدید انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔ اسی طرح ایک اور انداز میں وہ روایتی چکن کاری لباس میں دکھائی دیں، جس میں لیونڈر پنک کڑھائی شدہ کرتا، ہم رنگ دوپٹہ اور سفید ٹراؤزر شامل تھا، جسے انہوں نے سلیک بن، سن گلاسز اور کراس باڈی بیگ کے ساتھ جدید اور روایتی امتزاج میں پیش کیا۔ مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی جذباتی سچائی، تخلیقی اظہار اور فیشن سینس کو خوب سراہا۔

قرۃ العین بلوچ کا شادی سے

2026-04-15

معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کے شادی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ قرۃ العین بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کو شادی سے نسبتاً زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے، جبکہ خواتین کی مجموعی خوشی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گلوکارہ نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ میرے خیال میں شادی اکثر خواتین کے لیے خوشی میں اضافے کے بجائے مشکلات اور ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے، اور اسی بنیاد پر مجھے شادی وقت کا ضیاع لگتا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے دعوؤں اور رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے عمومی بیانات کی سائنسی بنیاد واضح نہیں ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، جسے متنازع بنانے کے بجائے احترام کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

لیاری کی کہانی لندن پہنچ گئی

2026-04-15

پاکستانی فلم “میرا لیاری” کو لندن میں منعقد 28ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں اس کا عالمی پریمیئر پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم لیاری کے حوالے سے روایتی اور منفی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اس علاقے کو ایک ثقافتی، سماجی اور اسپورٹس حب کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ماضی میں جہاں لیاری کو زیادہ تر میڈیا میں جرائم اور بدامنی کے تناظر میں دکھایا جاتا رہا ہے، وہیں “میرا لیاری” اس کی ایک مختلف اور مثبت تصویر اجاگر کرتی ہے، جس میں کمیونٹی کی مضبوطی، مقامی مزاحمت اور فٹبال کے ساتھ علاقے کے گہرے تعلق کو نمایاں کیا گیا ہے۔ فلم کا عالمی پریمیئر 2 مئی کو لندن میں برٹش فلم انسٹیٹیوٹ (BFI) میں منعقد ہوگا، جس کے بعد اسے پاکستان میں بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جسے بھارتی فلم “دھریندر” کے تناظر میں “پاکستان کا جواب” بھی کہا جا رہا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، دانانیر مبین، سمیعہ ممتاز، نایئر اعجاز، پارس مسرور، عدنان شاہ ٹیپو اور شعیب حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ فلم جنوری 2026 میں پاکستان میں سندھ حکومت کی معاونت سے ریلیز کی گئی تھی۔ ہدایتکار نے لیاری کی روزمرہ زندگی کو حقیقت سے قریب تر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ علاقے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کے بجائے ایک متوازن اور حقیقت پر مبنی تصویر سامنے آ سکے۔ واضح رہے کہ اس فلم کا ابتدائی عنوان “بہناز” رکھا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا نام تبدیل کر کے “میرا لیاری” رکھ دیا گیا۔

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن

2026-04-15

جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے گھر سمیت بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بھی بم نصب کیے گئے ہیں۔ ای میل ملنے کے فوری بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ دونوں مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی کے باوجود کوئی مشکوک یا خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کے بعد حکام نے اس دھمکی کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے چنئی ڈی جی پی آفس کو اس نوعیت کی متعدد جعلی بم دھمکیوں والی ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں مختلف معروف شخصیات اورحساس مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک کی تمام تحقیقات میں یہ دھمکیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ دوسری جانب تریشا کرشنن کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں بھی زیر بحث ہیں۔ بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کی گئی ہے تاہم ان خبروں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔