حکومت کی تعریف پر اداکارہ

امریکہ، ایران مذاکرات میں کردار پر حکومت کی تعریف پر مبنی ویڈیو بنانے پر اداکارہ مشی خان کو پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " آپ لوگ بڑے عجیب ہیں، میں نے وزیر اعظم کا شکریہ کیا ادا کردیا، آپ لوگ تو پیچھے ہی پڑگئے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کام پر کسی کی تعریف کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ آپ لوگ جو بھی الٹا سیدھا بول رہے ہیں اس کا مجھے فرق نہیں پڑتا۔
مشی خان نے واضح کیا " میں ہمیشہ خان صاحب کو سپورٹ کرتی رہی ہوں اور ہمیشہ سپورٹ کرتی رہوں گی، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان یا دنیا کی سلامتی کیلئے کوئی کام ہو تو اس کی تعریف نہ کی جائے۔ یہ زیادتی کی بات ہے۔ "
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




