شائستہ لودھی کی عید تصاویر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے عید کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تین بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیوں پر مبنی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں خاندانی ماحول اور عید کی خوشی واضح طور پر جھلک رہی ہے
اپنے پوسٹ کے کیپشن میں شائستہ لودھی نے لکھا کہ ان لمحات کو تھوڑا اور تھامے رکھنا، عید کی یادیں، خاندانی لمحے، تہوار کی خوشیاں، candid لمحات، ایک ساتھ وقت گزارنا، تقریبات، خوشیوں بھرے لمحے، گرمجوش یادیں، محبت اور ہنسی، عید کی یادیں دوبارہ۔
تاہم، ان تصاویر میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




