شوہر نے مجھے ڈالرز میں عیدی دی: حنا نیازی

معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں عید پر شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا نیازی نے شادی کے بعد سسرال میں اپنی پہلی عید کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے شاپنگ پر لے کر گئے، خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور مجھے ڈالرز میں عیدی دی۔
حنا نیازی نے مزید بتایا کہ عیدی میں مجھے جتنے ڈالرز ملے وہ تقریباََ پاکستانی 5 سے 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




