ہانیہ عامر کی شادی

2026-03-03
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شادی کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں، جن پر حال ہی میں بھارتی ریپر بادشاہ نے ردِعمل دیا ہے۔ لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، بادشاہ سے جب ہانیہ عامر کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور باوقار انداز میں جواب دیا کہ اگر ہانیہ اپنی زندگی میں ایک اچھا ساتھی تلاش کرنا چاہتی ہیں تو یہ یقیناً خوشی کی بات ہے۔ ہر کسی کے لیے ایک اچھا ساتھی ہونا اہم اور مثبت امر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ بادشاہ نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہانیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر جب ان سے مستقبل میں ممکنہ مشترکہ پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جہاں تک کام کی بات ہے، اس میں تعاون تب ممکن ہوگا جب دونوں ممالک کے حالات اور عوامی جذبات اجازت دیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان دوستانہ روابط اور سوشل میڈیا پر تعاملات کے باعث مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں شخصیات نے اس سے قبل کسی بھی رومانوی تعلق کی تردید کر دی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت محض افواہوں تک محدود ہے اور متعلقہ شخصیات کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے
2026-08-25
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے اپنے حمل کی خبر ساتھی اداکار یش اور ہدایتکار گیتو موہن داس کو دی تو دونوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے تھے۔ چنئی میں فلم کی پری ریلیز تقریب کے دوران کیارا اڈوانی نے بتایا کہ اہلِ خانہ کے بعد یش اور گیتو موہن داس وہ پہلے دو افراد تھے جنہیں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ اداکارہ کے مطابق خبر سنتے ہی دونوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے یا دیگر عملی مشکلات کے بارے میں سوچنے کے بجائے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ کیارا نے بتایا کہ یش اور گیتو کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور انہوں نے ان سے کہا کہ ’’اب ہم بہت اچھا وقت گزاریں گے، سیٹ پر آؤ، آرام سے رہو اور جو دل چاہے کھاؤ، ہم بہترین فلم بھی بنائیں گے۔‘‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کا ردعمل دیکھ کر وہ بے حد جذباتی ہو گئی تھیں اور ان کی جانب سے ملنے والی حمایت کو وہ کبھی نہیں بھولیں گی۔ واضح رہے کہ فلم میں کیارا اڈوانی نادیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 26 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر
2026-08-25
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات نمایاں تھے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس سے ان کی آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔ بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔
شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں کیا بدلنے والا ہے؟ تزئین و آرائش کی تفصیلات سامنے آگئیں
2026-08-24
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی میں واقع مشہور گھر ’منت‘ اس وقت بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب اس منصوبے کی کچھ نئی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پروڈیوسر اور ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ آنند پنڈت نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کی دو جائیدادوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں منت بھی شامل ہے۔ آنند پنڈت کے مطابق منت کے پچھلے حصے میں چند نئی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں جس سے اس مشہور رہائش گاہ کے موجودہ ڈھانچے میں مزید توسیع ہو گی۔ شاہ رخ خان اور ان کے اہلخانہ اپریل 2025 میں تزئین و آرائش شروع ہونے سے قبل عارضی طور پر باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ پوجا کاسا منتقل ہو گئے تھے۔ آنند پنڈت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی ایک اور پراپرٹی کی ری ڈیولپمنٹ میں بھی شامل ہیں۔ یہ گھر اب صرف ایک رہائش گاہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی شہرت کی علامت بن چکا ہے جہاں ہر سال اداکار کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
2026-08-24
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کے فوراً بعد سامنے آنے والے عجیب تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ پیرس میں ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے دوران دونوں کی مختصر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر رونالڈو نے انفینٹینو سے گرمجوشی سے خیریت دریافت کی جبکہ فیفا صدر نے ان کے ایک ہزار کیریئر گولز کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں باقی 23 گولز کے لیے نیک خواہشات دیں۔ اصل توجہ ملاقات کے بعد رونالڈو کے چہرے کے تاثرات نے حاصل کی جب انفینٹینو سے بات کر کے آگے بڑھتے ہوئے رونالڈو نے اچانک ایک غیر معمولی سا منہ بنایا جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی۔ کچھ صارفین نے رونالڈو کے تاثرات کو ناپسندیدگی سے جوڑا جبکہ دونوں کے درمیان گفتگو کے دوران کسی اختلاف یا ناخوشگوار صورتحال کے آثار دکھائی نہیں دیے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ رونالڈو کا مذکورہ ردعمل انفینٹینو سے متعلق تھا یا وہ کسی اور بات یا اردگرد ہونے والی سرگرمی پر ردعمل دے رہے تھے، اس لیے محض ان کے چہرے کے تاثرات سے کسی نتیجے پر پہنچنا ممکن نہیں۔
سابق چائلڈ اسٹار کا ڈزنی پر سنگین الزام؛ 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کے خلاف مقدمہ دائر
2026-08-24
سابق ڈزنی چائلڈ اسٹار راکیل لی بولیو نے الزام عائد کیا ہے کہ 14 سال کی عمر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سابق ڈزنی ملازم نے انہیں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ کمپنی نے مبینہ طور پر صورتحال کے واضح اشاروں کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ اداکارہ نے والٹ ڈزنی کمپنی کے خلاف لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں سول نیگلیجنس مقدمہ دائر کیا۔ راکیل کے مطابق 2001 میں ڈزنی چینل کی فلم ’دی پوف پوانٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک درمیانی عمر کے مرد ملازم نے انہیں مبینہ طور پر شراب فراہم کی اور سالٹ لیک سٹی میں قیام کے دوران کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک واقعہ کیلیفورنیا واپسی کی پرواز کے دوران بھی پیش آیا۔ اداکارہ نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ پروڈکشن سے وابستہ بالغ افراد نے ان کے رویے اور کارکردگی میں واضح تبدیلیاں محسوس کیں حتیٰ کہ وہ بیمار اور نشے کی حالت میں بھی دکھائی دیتی تھیں، مگر کمپنی نے معاملے کی تحقیقات نہیں کیں۔ راکیل کا الزام ہے کہ اس کے برعکس انہیں ہی ’آؤٹ آف کنٹرول‘ قرار دیا گیا اور ان کا ایک اور متوقع کردار بھی منسوخ کر دیا گیا۔ راکیل لی بولیو نے مبینہ معاشی نقصان، ذہنی و جذباتی تکلیف، قانونی اخراجات اور تعزیری ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم مجموعی رقم کی وضاحت نہیں کی گئی۔ ڈزنی کی جانب سے فوری طور پر اس مقدمے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
کرینہ کپور تیسری بار ماں بننے والی ہیں؟ وائرل ویڈیو کے بعد قریبی ذرائع نے حقیقت بتادی
2026-08-22
اداکارہ کرینہ کپور کے تیسرے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران خاصی توجہ حاصل کی، تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب جم کے باہر بنائی گئی کرینہ کپور کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ ویڈیو میں کرینہ کپور ورزش کے لباس میں اپنی گاڑی کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے جسمانی وزن میں معمولی تبدیلی کو حمل سے جوڑتے ہوئے ان کے تیسرے بچے کی آمد کے امکانات پر قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان پہلے ہی دو بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان، کے والدین ہیں۔ دونوں حال ہی میں اپنے بچوں کے ہمراہ تعطیلات گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچے تھے، جس کے کچھ ہی عرصے بعد کرینہ کی جم کے باہر موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی اور سوشل میڈیا پر ان کے تیسرے حمل کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف ایک ویڈیو میں نظر آنے والی جسمانی تبدیلی کو حمل سے جوڑنا درست نہیں اور کرینہ کے تیسرے حمل سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔ کرینہ کپور کی نجی زندگی اس سے قبل بھی مداحوں اور میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز رہی ہے۔ اداکارہ ماضی میں اپنے خاندان اور بچوں کے حوالے سے گفتگو کے دوران یہ واضح کرچکی ہیں کہ ان کا مزید بچے پیدا کرنے کا ارادہ نہیں۔ اسی پس منظر میں ان کے تیسرے حمل کی افواہ نے مداحوں میں مزید تجسس پیدا کیا۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی۔ ان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی، جبکہ دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان نے فروری 2021 میں جنم لیا۔ کرینہ کپور اب بھی فلمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ اپنے خاندان اور دونوں بچوں پر بھی توجہ دیتی ہیں۔ تیمور اور جہانگیر کی تصاویر اور ان کی روزمرہ زندگی سے متعلق خبریں بھی اکثر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔
میری کنڈلی میں دوسری شادی لکھی ہے تو سنیتا کو تیار رہنا چاہیے، گووندا کا پرانا بیان وائرل
2026-08-20
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان ازدواجی تنازعات کی خبروں کے دوران اداکار کا برسوں پرانا انٹرویو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کنڈلی میں دوسری شادی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں گووندا نے کہا تھا کہ وہ قسمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی کنڈلی کے مطابق ان کی زندگی میں دوسری شادی بھی لکھی ہوئی ہے۔ اداکار نے اس وقت یہاں تک کہا تھا کہ مستقبل میں اگر وہ کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق میں آئے تو ممکن ہے اس سے شادی بھی کر لیں، اس لیے ان کی اہلیہ سنیتا کو اس امکان کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اسی انٹرویو میں گووندا نے اپنی ساتھی اداکاراؤں جوہی چاولہ اور دیویا بھارتی کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کی تھی اور انہیں پسند کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ گووندا کا یہ پرانا بیان ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آیا ہے جب ان کی تقریباً چار دہائیوں پر محیط شادی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔ حالیہ دنوں میں سنیتا آہوجا کی جانب سے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق الزامات سامنے آئے تھے، تاہم گووندا نے ان الزامات کی تردید کی۔ بعد ازاں اداکار کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ سنیتا نے طلاق کی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔ گووندا اور سنیتا آہوجا نے مارچ 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔
فلمی دنیا سے انجان ماں بیٹے کی فلم، ناکامی سے کامیابی تک کا حیران کن سفر
2026-08-20
چین میں ایک ماں اور بیٹے کی پانچ سال کی محنت سے تیار ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ’نیو لائی‘ نے ناکام آغاز کے بعد اچانک ایسی مقبولیت حاصل کی کہ اس کی کمائی لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی۔ فلم کے تخلیق کار شن یومینگ پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیزائنر تھے اور فلم سازی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے۔ ان کی 60 سال سے زائد عمر کی والدہ سن لی فینگ نے بیٹے کی مدد کیلئے خود اسکرین رائٹنگ سیکھی۔ 5 سال تک کام جاری رہا: ماں بیٹے نے تقریباً پانچ سال تک فلم پر کام کیا اور تحریر، ہدایت کاری، ماڈلنگ، اینیمیشن، ایڈیٹنگ حتیٰ کہ کرداروں کی آوازوں تک بیشتر کام خود کیا۔ فلم کے اختتامی گانے کو بھی شن کی والدہ نے تحریر کیا۔ فلم ابتدا میں فلاپ رہی: فلم کو 5 اگست کو 245 سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا لیکن نہ کوئی بڑا تشہیری بجٹ تھا، نہ ٹریلر اور نہ ہی مناسب پوسٹرز۔ نتیجتاً پہلے 9 دن میں فلم کے صرف 236 ٹکٹ فروخت ہوئے اور تقریباً 7 ہزار 169 یوآن کی آمدنی ہوئی۔ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ 14 اگست تک پورے چین میں صرف چار سینما گھر یہ فلم دکھا رہے تھے۔ مقبولیت کا سفر کہانی نے اس وقت حیران کن موڑ لیا جب کسی شخص نے فلم کا ایک کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی دلچسپی اچانک بڑھنے لگی اور سینما گھروں نے فلم کے شوز میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ اسکریننگز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 11 ہزار 959 تک جا پہنچی جبکہ فلم کی مجموعی آمدنی 24.5 ملین یوآن یعنی تقریباً 3.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ تجسس ہی اس فلم کی کامیابی کا راز سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس وائرل ہوئے تو لوگوں میں یہ جاننے کا تجسس بڑھا کہ آخر یہ فلم ایسی کیوں ہے؟ عموما سینما میں لگی فلموں پر محنت کی جاتی ہے اور اس کو اچھا بنایا جاتا ہے مگر اس فلم میں بالکل محنت نہیں کی گئی اور بہت برا بنایا گیا۔ اس ہی وجہ سے ناظرین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ یوں جس فلم کے پاس باقاعدہ تشہیری بجٹ تک نہیں تھا، سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والا تجسس ہی اس کی سب سے بڑی مارکیٹنگ بن گیا۔ اگلے سیکوئل کی تیاری فلم کی بڑھتی مقبولیت کے بعد اسے 2026 میں چین کی نمایاں اینیمیٹڈ فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے سیکوئل پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
2026-08-17
امریکی ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ اور ’نیش ول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اداکارہ کے نمائندے نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی جبکہ ان کے والد اسکپ پینیٹیئر نے بھی ایک بیان میں بیٹی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کے والد نے ہیڈن کو ایک ایسی باصلاحیت شخصیت قرار دیا جو اپنے قریبی افراد کے ساتھ ساتھ اسکرین پر انہیں دیکھنے والے لاکھوں مداحوں کی زندگیوں میں بھی خوشیاں لائیں۔ اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور میڈیا سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ موت کی وجہ سامنے نہ آسکی ہیڈن پینیٹیئر کی موت کی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ ہیڈن نے انتہائی کم عمری میں اداکاری شروع کر دی تھی اور بعدازاں مقبول سائنس فکشن سیریز ’ہیروز‘ میں غیر معمولی طاقتوں کی حامل چیئر لیڈر کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔
رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں شادی، پہلی تصاویر سامنے آگئیں
2026-08-17
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی سادگی سے منعقد ہونے والی شادی کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔ رونالڈو اور جارجینا نے11 اگست 2026 کو پرتگال کے علاقے کاسکائس میں واقع اپنے گھر میں سول تقریب کے دوران شادی کی۔ دنیا کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے کے باوجود دونوں نے کسی بڑی اور پُرتعیش تقریب کے بجائے انتہائی نجی انداز اپنایا، جس میں ان کے پانچ بچوں اور چند قریبی افراد نے شرکت کی۔ شادی کیلئے ’گوچی‘ کا خصوصی انتخاب شادی میں رونالڈو اور جارجینا نے معروف لگژری فیشن برانڈ گوچی کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔ جارجینا نے روایتی عروسی گاؤن کے بجائے سفید رنگ کا نفیس سلک اسکرٹ سوٹ پہنا جبکہ رونالڈو ہلکے خاکی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ ان کے بچوں کے ملبوسات بھی ہلکے اور ہم آہنگ رنگوں میں رکھے گئے۔ گوچی کا انتخاب اس جوڑے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک گوچی اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔ ’اب لکژری نہیں، صرف اپنے خاندان کے ساتھ وقت بتانا چاہتی تھی‘ جارجینا نے شادی کو سادہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بچپن میں ایک شاندار محل، بڑی بارات اور طویل عروسی لباس والی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھی مگر اب خواہش اپنے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ گھر میں ایک مختصر اور نجی تقریب کی تھی۔‘‘ پُرتعیش چیزیں ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں لیکن خاندان کے ساتھ ایسے ذاتی لمحات ان کے لیے زیادہ قیمتی ہیں۔ کیا رونالڈو فٹبال کو الوداع کہنے والے ہیں؟ شادی کے ساتھ ہی رونالڈو نے اپنے فٹبال کیریئر سے متعلق بھی اہم اشارہ دیا ہے۔ 41 سالہ اسٹار کا کہنا ہے کہ 2026-27 ممکنہ طور پر ان کے فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ہو سکتا ہے۔ رونالڈو کے مطابق وہ کھیل سے رخصت ہوتے ہوئے ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ابھی باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
