ماہرہ خان برقع پہنے گی

2026-01-21
گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران خواتین کے لباس اور پردے کے موضوع پر دیے گئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق، پوڈکاسٹ کے دوران ایک خاتون سامع نے جواد احمد کے خیالات پر تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر جواد احمد نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔ مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب جواد احمد نے کہا کہ آپ یہ جو ڈوپٹے کے بغیر ہیں، یہ سہولت ہم جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت حاصل کر پائی ہیں، ہماری جدوجہد کی وجہ سے آج خواتین کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی برقع پہننے اور ان کی بہنوں کے سر ڈھانپنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھا گیا کہ آپ یہ جو پردہ کرتی ہیں، یہ کون سا پردہ ہے تو انہوں ن ے کہا کہ یہ پردہ بہترین پردہ ہے، اگر ماہرہ خان برقع پہنیں تو وہ ڈانس کیسے کریں گی۔ 18 کلو وزن کیسے کم کیا؟ عامر خان نے آسان اور صحت مند طریقہ بتا دیا جواد احمد کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ متعدد افراد نے ان کے اندازِ بیان کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ اختلافِ رائے کے اظہار میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
جاوید میانداد اپنے قریبی دوست عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے
2026-08-29
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'کوئی مجھے سمجھائے، کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟ ہم سب پاکستانی ہیں، معاملات کو غیر ضروری طور پر طول دینا درست نہیں۔ لوگوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔' عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے سابق کرکٹر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ 'وہ بھی کسی کا بیٹا ہے، میرے ذہن میں اکثر آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا۔ میں اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے، ہم نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتے رہے۔'
شیلین ووڈلی کو ’اسپائیڈر مین‘ میں میری جین کا کردار ملنے کے باوجود فلم سے کیوں نکال دیا گیا؟
2026-08-29
ہالی ووڈ اداکارہ شیلین ووڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2014 کی فلم ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2‘ میں میری جین واٹسن کا کردار ادا کیا تھا مگر ان کے تمام مناظر فلم کی ریلیز سے قبل حذف کر دیے گئے تھے۔ حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ اسپائیڈر مین ان کا پسندیدہ سپر ہیرو جبکہ میری جین بچپن سے ان کا پسندیدہ کردار تھا، اس لیے اس کردار کیلئے منتخب ہونے پر وہ بے حد خوش تھیں۔ شیلین ووڈلی کے مطابق انہوں نے اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ تقریباً تین مناظر بھی فلمائے مگر تقریباً ایک سال بعد انہیں فون کر کے بتایا گیا کہ وہ اب فلم کا حصہ نہیں رہیں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دی گئی وضاحت کے مطابق فلم میں پہلے ہی کئی نئے کردار متعارف کرائے جا رہے تھے، اس لیے فلم ساز پہلے ایما اسٹون کے کردار گوین اسٹیسی اور اینڈریو گارفیلڈ کے پیٹر پارکر کی کہانی کا انجام دکھانا چاہتے تھے اور میری جین کو بعد کی فلم میں متعارف کرانے کا منصوبہ تھا۔ بعد میں اینڈریو گارفیلڈ کی امیزنگ اسپائیڈر مین سیریز کی تیسری فلم ہی نہ بن سکی، جس کے باعث شیلین ووڈلی کو میری جین کے کردار میں دوبارہ متعارف کرانے کا منصوبہ بھی پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے شیلین ووڈلی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید حقیقت کچھ اور بھی ہو سکتی ہے اور ممکن ہے ان کی اداکاری ہی اتنی خراب رہی ہو کہ فلم سازوں نے انہیں فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہو۔
ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
2026-08-28
بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنی زندگی اور جسمانی صحت کی بحالی کے سفر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا روزمرہ معمول شیئر کر دیا۔ کرشمہ تنا اور ان کے شوہر ورون بنگیرا کے ہاں 29 جولائی 2026 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ پارٹم تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ حالیہ پوسٹ میں کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کے دن کا زیادہ تر حصہ اب اچھی غذا کھانے، بچے کی بھوک کا خیال رکھنے اور جسم کو صحتیاب ہونے کا وقت دینے میں گزرتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق وہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے کیلئے پانی کے ساتھ سونف، زیرہ اور اجوائن سے تیار کردہ مشروبات استعمال کرتی ہیں جبکہ خشک ناریل بھی ان کی خوراک کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گرم پانی میں شتاوری پاؤڈر استعمال کرتی ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ بچے کی فیڈ کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔ کمر درد کیلئے کھانے والی گوند جبکہ ہاضمے اور گیس کے مسائل کیلئے مختلف اجزا پر مشتمل مکھواس بھی استعمال کر رہی ہیں۔ کرشمہ نے بریسٹ پمپنگ کے تجربے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آرام دہ پمپنگ کیلئے درست سائز کے بریسٹ پمپ فلینج کا انتخاب انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اپنا الیکٹرک بریسٹ پمپ بھی مداحوں کو دکھائی۔
’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ ریلیز ہونے سے پہلے یہ 15 فلمیں اور شوز لازمی دیکھیں
2026-08-28
مارول کی نئی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا انتظار کرنے والے مداحوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی۔ ڈزنی پلس کی جانب سے جاری فہرست میں 15 فلموں کا ذکر ہے جن میں ایکس مین، ایکس 2، کیپٹن امریکا: دی فرسٹ ایونجر، دی ایونجرز، ایونجرز: انفینٹی وار، ایونجرز: اینڈ گیم، لوکی، شانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز، اسپائیڈر مین: نو وے ہوم، بلیک پینتھر: واکانڈا فار ایور، ڈاکٹر اسٹرینج اِن دی ملٹی ورس آف میڈنیس، کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ، ڈیڈپول اینڈ وولورین، تھنڈربولٹس اور دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس شامل ہیں۔ تمام ٹائٹلز دیکھنے کیلئے تقریباً دو دن درکار ہوں گے، اس لیے وقت کی کمی کا شکار مداحوں کیلئے ’ایونجرز: اینڈ گیم‘، ’لوکی‘، ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘، ’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘، ’تھنڈربولٹس‘ اور ’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘ کو زیادہ اہم قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ رواں سال 18 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی جس میں کئی پرانے اور نئے سپر ہیروز ایک ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل
2026-08-27
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اپنی بہن انشولا کپور کی شادی کے موقع پر مرحوم والدہ مونا شوری کپور کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انشولا کپور نے گزشتہ ماہ اپنے دیرینہ دوست روہن ٹھاکر سے شادی کی تھی جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی تھیں۔ اب انشولا نے شادی کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ارجن کپور اپنی والدہ کو یاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر ارجن کپور تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس لمحے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر وہ موجود ہوتیں تو گزشتہ چند دنوں کے ہر لمحے اور شادی کی ہر رسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتیں۔ اس دوران ارجن کپور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جس کے بعد انشولا نے اسٹیج پر اپنے بھائی کو گلے لگا لیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انشولا کپور نے لکھا کہ وہ اسے کئی بار دیکھ چکی ہیں لیکن ہر مرتبہ اپنے بجائے اپنے بھائی کو دیکھتی رہ جاتی ہیں۔
بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
2026-08-27
بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم حملہ آوروں نے جم کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں گلوکار جان کی بازی ہار گئے۔ جم کے مالک روی شرما کے مطابق انکت بالیان روزانہ ورزش کے لیے جم آتے تھے، واقعے کے وقت تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد گلوکار کے اہلِ خانہ اور مداح نے احتجاج کرتے ہوئے دہلی مظفر نگر روڈ بلاک کر دی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے
2026-08-25
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے اپنے حمل کی خبر ساتھی اداکار یش اور ہدایتکار گیتو موہن داس کو دی تو دونوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے تھے۔ چنئی میں فلم کی پری ریلیز تقریب کے دوران کیارا اڈوانی نے بتایا کہ اہلِ خانہ کے بعد یش اور گیتو موہن داس وہ پہلے دو افراد تھے جنہیں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ اداکارہ کے مطابق خبر سنتے ہی دونوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے یا دیگر عملی مشکلات کے بارے میں سوچنے کے بجائے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ کیارا نے بتایا کہ یش اور گیتو کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور انہوں نے ان سے کہا کہ ’’اب ہم بہت اچھا وقت گزاریں گے، سیٹ پر آؤ، آرام سے رہو اور جو دل چاہے کھاؤ، ہم بہترین فلم بھی بنائیں گے۔‘‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کا ردعمل دیکھ کر وہ بے حد جذباتی ہو گئی تھیں اور ان کی جانب سے ملنے والی حمایت کو وہ کبھی نہیں بھولیں گی۔ واضح رہے کہ فلم میں کیارا اڈوانی نادیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 26 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر
2026-08-25
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات نمایاں تھے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس سے ان کی آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔ بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔
شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں کیا بدلنے والا ہے؟ تزئین و آرائش کی تفصیلات سامنے آگئیں
2026-08-24
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی میں واقع مشہور گھر ’منت‘ اس وقت بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب اس منصوبے کی کچھ نئی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پروڈیوسر اور ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ آنند پنڈت نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کی دو جائیدادوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں منت بھی شامل ہے۔ آنند پنڈت کے مطابق منت کے پچھلے حصے میں چند نئی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں جس سے اس مشہور رہائش گاہ کے موجودہ ڈھانچے میں مزید توسیع ہو گی۔ شاہ رخ خان اور ان کے اہلخانہ اپریل 2025 میں تزئین و آرائش شروع ہونے سے قبل عارضی طور پر باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ پوجا کاسا منتقل ہو گئے تھے۔ آنند پنڈت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی ایک اور پراپرٹی کی ری ڈیولپمنٹ میں بھی شامل ہیں۔ یہ گھر اب صرف ایک رہائش گاہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی شہرت کی علامت بن چکا ہے جہاں ہر سال اداکار کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
2026-08-24
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کے فوراً بعد سامنے آنے والے عجیب تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ پیرس میں ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے دوران دونوں کی مختصر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر رونالڈو نے انفینٹینو سے گرمجوشی سے خیریت دریافت کی جبکہ فیفا صدر نے ان کے ایک ہزار کیریئر گولز کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں باقی 23 گولز کے لیے نیک خواہشات دیں۔ اصل توجہ ملاقات کے بعد رونالڈو کے چہرے کے تاثرات نے حاصل کی جب انفینٹینو سے بات کر کے آگے بڑھتے ہوئے رونالڈو نے اچانک ایک غیر معمولی سا منہ بنایا جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی۔ کچھ صارفین نے رونالڈو کے تاثرات کو ناپسندیدگی سے جوڑا جبکہ دونوں کے درمیان گفتگو کے دوران کسی اختلاف یا ناخوشگوار صورتحال کے آثار دکھائی نہیں دیے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ رونالڈو کا مذکورہ ردعمل انفینٹینو سے متعلق تھا یا وہ کسی اور بات یا اردگرد ہونے والی سرگرمی پر ردعمل دے رہے تھے، اس لیے محض ان کے چہرے کے تاثرات سے کسی نتیجے پر پہنچنا ممکن نہیں۔
