شاہد کپور کی نئی فلم ریلیز سے پہلے

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیؤ‘ ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے خلاف حسین اُسترا کی بیٹی سنوبر شیخ نے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، کیونکہ وہ فلم کی کہانی میں اپنے والد کے ممکنہ حقیقی کردار کے حوالے سے خدشات ظاہر کر رہی ہیں۔
دھرمیندر کے مرنے کے بعد خاندان میں کشیدگی؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی
سنوبر شیخ نے نوٹس میں فلم کے پروڈیوسرز ساجد نادیاد والا اور ہدایت کار وشال بھردواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کے والد کو منفی انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بنیاد پر دو کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور سات دن کے اندر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے تو فلم کی ریلیز کو روک دیا جائے یا اسے منسوخ کیا جائے، تاکہ خاندان کی ساکھ متاثر نہ ہو۔
خیال رہے کہ 10 جنوری کو جاری کیے گئے فلم کے ٹیزر میں بتایا گیا تھا کہ ’او رومیؤ‘ حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فلم کی کہانی حسین اُسترا اور سپنا دیدی سے جڑی ہو سکتی ہے، تاہم فلم سازوں نے اب تک کسی حقیقی کردار کے بارے میں باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں کو خواتین کی جدوجہد اجاگر کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا
دوسری جانب، فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ فلم ’او رومیؤ‘ میں شاہد کپور کے علاوہ ترپتی ڈمری اور دیگر فنکار شامل ہیں، اور اسے 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




