بدترین انسان: معروف ہالی ووڈ اداکار مارک

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے 83ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں اپنی شرکت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بدترین انسان قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق مارک روفیلو اپنے ایک ڈرامے میں بہترین اداکاری پر نامزدگی کے باعث تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے ریڈ کارپٹ پر “بی گُڈ” (Be Good) کا پن پہنا ہوا تھا۔
نادیہ افگن کا ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل
تقریب کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ یہ پن کیوں پہنا ہے، جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ رینی نکول میکلن گڈ کی یاد میں لگایا گیا ہے، جنہیں گزشتہ ہفتے امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روفیلو نے کہا کہ حالیہ حالات میں خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو اخلاقی طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کے طاقتور ترین ملک کی قیادت ایسے شخص کے اخلاقی معیار پر انحصار کرے تو یہ پوری دنیا کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔ ان کے بیانات کا مقصد تشدد سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
روفیلو نے اس موقع پر جے ڈی وینس اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر بھی تنقید کی اور امریکی قیادت کے طرزِ عمل کو بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔
لاس اینجلس میں فلاحی کنسرٹ، فلسطین اور سوڈان کے بچوں کیلئے 5.4 ملین ڈالر جمع
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے مخالفت بھی کی۔ تقریب میں دیگر مشہور شخصیات نے بھی “بی گُڈ” سنجاق پہن کر سماجی اور سیاسی مسائل پر آواز بلند کی، جو تفریحی شخصیات کے سماجی شعور کی بڑھتی ہوئی مثال قرار دی جا رہی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




