علیزے شاہ نے یاسر نواز کو گھٹیا

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایت کار و میزبان یاسر نواز کو ایک آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سطح پر میرے بارے میں گھٹیا بیانات استعمال کرنے سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے ایک گیم سیکشن میں علیزے شاہ کا ذکر کیا گیا، جس میں یاسر نواز مہمان کے طور پر شامل تھے۔
شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی، ہانیہ عامر کا طنزیہ جواب وائرل
شو میں ایک گیم کے دوران شو کے میزبان نے یاسر سے مذاق میں کہا کہ وہ علیزے شاہ کو فرضی بہن کے طور پر منتخب کریں، جس پر یاسر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ تم اسے اپنی بہن بنا لو، میں نہیں چاہتا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر علیزے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے کہ یاسر نواز کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام نہ لیں، پانچ سال گزرنے کے باوجود وہ تقریباً ہر ٹاک شو میں میرا نام لیتے رہتے ہیں۔
علیزے نے واضح کیا کہ یاسر کا سابقہ تجربہ انہیں یہ حق نہیں دیتا کہ وہ مسلسل ان کا نام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس ہر شو کے دستاویزی ریکارڈ موجود ہیں جس میں انہیں بدنام کیا گیا۔
علیزے نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ میرا نام لیا گیا یا کسی بھی طرح حوالہ دیا گیا، تو میں بلا تاخیر ہرجانے کا مقدمہ دائر کروں گی، اس کے علاوہ، اصل وجوہات بھی عوام کے سامنے لاؤں گی، جو یقینی طور پر یاسر نواز کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔
عاطف اسلم کی فیملی تصاویر اور خوشگوار لمحات وائرل
واضح رہے کہ یہ تنازعہ ’میرا دل میرا دشمن‘ (2020) کے سیٹ پر علیزے کے مبینہ رویے سے شروع ہوا تھا۔ یاسر نے اس وقت کہا تھا کہ انہیں شو کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے عوامی سطح پر نام لینے پر بعد میں افسوس کا اظہار کیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




