اے آر رحمان جن کی موسیقی نے ایک دنیا کو سحرزدہ کر دیا

یہ 1980 کی دہائی کے وسط کا زمانہ تھا۔ 19 برس کا ایک نوجوان جو ایک موسیقار خاندان سے تعلق اور اپنی صلاحیتوں پر گہرا یقین تھا۔ مگر ایک رات ایک محفل کے شور اور بے خودی کے عالم میں کہے گئے چند تلخ الفاظ نے اس کے اندر ایسا اضطراب پیدا کیا جس نے اسے خود سے سوال کرنے پر مجبور کر دیا۔
وہ لمحہ محض ایک ذاتی دکھ کا نہیں تھا بلکہ ایک ایسے تخلیقی سفر کا نقطۂ آغاز بھی ثابت ہوا جس نے اسے اپنی موسیقی پر ازسرِنو غور کرنے اور اپنی ایک الگ پہچان تلاش کرنے پر آمادہ کیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




