ہر لڑکی شادی پر ہیروئن والی اینٹری چاہتی ہے لیکن شادی کے بعدکی زندگی زیادہ اہم ہے: فضیلہ قاضی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے جدید دور کی دلہنوں کو نت نئے ٹرینڈز فولو کرنے کے بجائے شادیوں کے اصل مقصد پر زیادہ فوکس رکھنے پر زور دیا ہے۔
فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور شادیوں پر کی جانے والی تیاریوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے، میرے نزدیک شادیوں پر اتنی زیادہ تیاریاں کرنی ہی نہیں چاہئیں، اگر آپ شادی کیلئے بہت سی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں تو ان تیاریوں کو پہلے سے مینیج کرکے رکھیں‘
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




