میری چال ڈھال اور آواز لڑکیوں کی طرح تھی، مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں: کرن جوہر کا انکشاف

بالی وڈ ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اس میں تبدیلی کیلئے کی گئی جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
کرن جوہر حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان ثانیہ مرزا کے ساتھ سنگل پیرنٹنگ سمیت اپنے زندگی کے مختلف اتار چڑھاؤ پر بات کی۔
دوران شو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ’1989 میں میری عمر 15 سال تھی، اس عمر میں جب لڑکے اسپورٹس کھیلتے ہیں میں اس کے برعکس نت نئی چیزیں سیکھنے کا شوقین تھا، اسی وجہ سے مختلف کورسز کرتا رہتا تھا، میں نے ان دنوں فرانسیسی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوکنگ، فلاور اینڈ فروٹ ارینجمنٹ سمیت امپورٹ ایکسپورٹ کے کورسز کیے‘۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




