بھارتی اداکارہ سمانتھا نے معروف ہدایتکار سے دوسری شادی کرلی

بھارت کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے ہدایت کار راج ندی مورو سے دوسری شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سمانتھا نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔
اداکارہ سمانتھا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں صرف یہ لکھا کہ "01.12.2025"۔
شادی کی خبر سامنے آنےکے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




