مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰٰ

مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال بن رہی ہے۔
ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی، اہم انکشافات
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے نکاح کا پیغامِ آجائے گا۔
جب میزبان نے پوچھا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی ممکن ہے تو مفتی عبدالقوی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام فاطمہ رکھا گیا۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اسی طرح وہ ایشوریا رائے کو مسلمان کریں گے اور ان کا نام عائشہ رائے رکھیں گے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




