ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔
وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔ تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




