ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے آج ان کی روبکار جاری ہونے کے بعد رہائی عمل میں آئی۔
گزشتہ پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ دینا غیر معمولی بات ہوگی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




