ضمانت کے باوجود ڈکی بھائی رہا نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود آج رہائی نہ مل سکی۔
ڈکی بھائی کے وکیل کا کہنا تھا کہ روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہیں ہوئی، امید ہے سعد الرحمان کل رہا ہو جائیں گے۔
عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




