سجل علی کی برائیڈل ملبوسات میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔
معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں زیب تن کیے گئے برائیڈل ملبوسات رنگوں، نفاست اور بھرپور دستکاری کا حسین امتزاج ہیں۔
سجل علی ایک تصویر میں ہلکے شیمپین گولڈ بروکیڈ میں جلوا گر ہیں۔ جس کے کپڑے پر باریک سیکوئن، موتیوں کی کڑھائی اور پھولوں کے نمونے خوبصورتی سے جوڑے گئے ہیں
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




