بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق جمعہ کی شام پنجاب کے ضلع مانسا میں مشہور پنجابی گلوکار ہرمن سدھو کی کار کو حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہرمن سدھو اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ مانسا، پٹیالہ روڈ پر ایک پیلس کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 37 سال تھی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




