مس یونیورس پاکستان روما ریاض کی سیاہ رنگت پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض نے اپنی سیاہ رنگت پر ہونے والی تنقید پر کہا ہے کہ تبدیلی ہمیشہ مزاحمت کے بغیر نہیں آتی، لیکن ہر قدم اگلی لڑکی کے لیے نئے دروازے کھولتا ہے۔
روما ریاض نے انسٹاگرام پر کہا کہ میری رنگت پاکستان کی مٹی جیسی ہے، جس مٹی سے ہماری فیملیز اور قوم نے اپنے گھر بنائے اور اپنی شناخت سنبھالی۔
رومہ ریاض نے کہا کہ میں صرف اپنی نمائندگی نہیں کر رہی بلکہ ایک نئی نسل کی آواز ہوں، جو سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کو توڑ کر خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے، میں خواتین کے تعلیمی اور سماجی مواقع کو فروغ دینا چاہتی ہوں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




