کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی

ممبئی معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی وضاحت کر دی۔
شہناز گل نے واضح کیا کہ ہم دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام گل ہے، لیکن ہمارا آپس میں کوئی خونی یا خاندانی رشتہ نہیں ہے۔
شہناز گل نے اس معاملے پر ہنستے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ دور کے رشتے دار ہوں جو امرتسر کے ایک ہی علاقے سے ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے شبمن کو بہت اچھا انسان اور قابل کرکٹر بھی قرار دیا۔
یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب مداحوں نے اس بات پر توجہ دی کہ دونوں پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے اپنے شعبے میں بےحد مقبول ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




