علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتا دیں

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتادیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں علی طاہر نے دانش تیمور کے ’چاچا‘ کا منفی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
سینئر اداکار نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے سٹ کام ’ تین بٹا تین‘ سے اپنی پہچان بنائی۔
وہ تجربہ کار اداکار، ماہر تعلیم اور مصنف نعیم طاہر اور معروف ریڈیو شخصیت یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں، انہوں نے وجیہہ طاہر سے شادی کی جو ’تین بٹا تین‘ میں کاسٹ ممبر بھی تھیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




