بھارتی میڈیا پر بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کردی

بھارتی میڈیا پر بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی، دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اب وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
دھرمیندر کی موت کی تصدیق معروف بھارتی صحافی اور اینکر راجدیپ سردیسائی نے بھی کی، اس کے علاوہ جاوید اختر کی جانب سے بھی دھرمیندر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




