شردھا کپور کو مداحوں کیلئے “انوکھا سرپرائز” کا اعلان

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ’انوکھا سرپرائز‘ کا اعلان کیا۔
شردھا کپور نے ڈزنی یونیورس میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔ وہ فلم زوٹوپیا 2 کے ہندی ڈب ورژن میں مرکزی کردار جوی ہاپس کی آواز دیں گی۔ شردھا کپور کا یہ ڈزنی کی اینیمیٹڈ فیچر میں پہلی وائس ایکٹنگ ہے۔ جو ان کے فیملی انٹرٹینمنٹ میں موجودگی کو مزید وسیع کرے گا۔
اداکارہ مرکزی کردار جوی ہاپس، جو ایک پرعزم اور پر امید خرگوش پولیس آفیسر ہے، کی ہندی آواز فراہم کر رہی ہیں
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




