آج بھی ڈرتی ہوں کہ پیسہ ختم نہ ہو جائے، فرح خان کا بچپن کی تلخ یادوں پر جذباتی بیان

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنے والد کی شراب نوشی، خاندانی مالی مشکلات اور اپنی ذاتی عدم تحفظ کے احساسات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ڈرتی ہوں کہ پیسہ ختم نہ ہو جائے۔
فرح خان نے اپنی قریبی دوست اور مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد شراب نوشی کے عادی تھے، جس کی وجہ سے خاندان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب فلیٹ فروخت کرنا پڑا اور خاندان کو ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہنا پڑا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




