اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی مایوں اور سنگیت کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی دوسری بیٹی سلینا شیخ کے مایوں اور سنگیت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔
مایوں کی تقریب میں سلینا نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔ تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے روایتی ابٹن کی رسم ادا کی۔
سنگیت کی تقریب میں سلینا سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور اس سے ہم آہنگ زیورات میں نظر آئیں جبکہ سلیم شیخ سمیت تمام اہل خانہ نے شادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔
واضح رہے کہ سلیم شیخ نے 1999 میں نوشین شیخ سے شادی کی تھی، ان کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے بڑی بیٹی نشمیہ کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




