پاکستانی اداکارہ عینا آصف اور اداکار اذان سمیع خان کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ نجی ٹی وی کے آنے والے ڈرامے میں عینا آصف اور اذان سمیع خان ایک دوسرے کے مقابل رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر ناظرین اعتراض کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی ہدایتکاری علی فرحان انچن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی زاہد خان نے لکھی ہے۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نیازی، وشمہ فاطمہ، نوال پرویز ملک اور نوشین شاہ بھی شامل ہیں۔ Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عینا آصف اپنے ساتھی اداکار کے مقابلے میں بہت کم عمر دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں دونوں کو رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔ Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash بعض صارفین نے آئینہ آصف کو اسکرپٹ کے انتخاب میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کا کردار آئینہ آصف کے لیے زیادہ موزوں ہوتا۔