ارجن کپور اور صاحبہ بالی کی بڑھتی قربتوں کے چرچے، نئی تصویر سامنے آگئی

الی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کی ایک ساتھ نئی تصویر نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہوں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔
صاحبہ بالی نے سکھوں کے مذہبی تہوار گروپورب کے موقع پر انسٹاگرام اسٹوری میں ارجن کپور کے ساتھ سیلفی شیئر کی جس میں دونوں سر ڈھانپے نظر آئے۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ میں نے ان کے حصے کا پرساد بھی کھا لیا۔
دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز جون 2025 میں ہوا تھا جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ پر انہیں سب کا بہترین دوست قرار دیا تھا۔
بعدازاں دونوں کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کا میچ دیکھتے ہوئے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
صاحبہ بالی ماضی میں ان افواہوں پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے چکی ہیں، تاہم ارجن کپور نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




