معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان کی موت کی وجہ بھی معلوم ہوگئی ہے۔ 75 سالہ اداکار 8 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی جس کی وجہ سے دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی۔