بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی

2026-08-11
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چنئی میں امین اپنے دوست کے ہمراہ ائیرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو کے بعد انہیں فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسی روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ اے آر امین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور تمام افراد محفوظ رہے۔ اس سے قبل ان کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری گاڑی نے سرخ اشارے کی خلاف ورزی کی جس کے باعث تصادم ہوا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی
2026-08-11
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چنئی میں امین اپنے دوست کے ہمراہ ائیرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو کے بعد انہیں فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسی روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ اے آر امین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور تمام افراد محفوظ رہے۔ اس سے قبل ان کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری گاڑی نے سرخ اشارے کی خلاف ورزی کی جس کے باعث تصادم ہوا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی
2026-08-11
پاکستانی سینئر اداکار و ہدایتکار شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی۔ شہود علوی حال ہی میں مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکاراؤں لیلیٰ زبیری اور فہیمہ اعوان کے ساتھ ازدواجی تعلقات اور میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی۔ تاہم گھریلو خواتین کے بارے میں ان کے بعض تبصروں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ شہود علوی نے کہا کہ بعض اوقات شوہروں کی گھر سے باہر مصروفیات اور دفتر کے ماحول کی وجہ سے ان کی توجہ بیوی سے ہٹ سکتی ہے۔ ان کے مطابق گھر میں زیادہ وقت گزارنے والی خواتین کے لباس یا جسم سے کھانے پکانے میں استعمال ہونے والی ادرک اور لہسن کی بو آ رہی ہوتی ہے جبکہ دفتر میں آس پاس خواتین پرفیومز لگائے ہوئے ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ خواتین شوہروں کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی پسند کا کھانا تیار کریں اور شوہر کے گھر آنے سے پہلے خود کو تیار کریں۔ فہیمہ اعوان نے رشتوں کے مسائل میں تھراپی لینے کی بات کی تو شہہود علوی نے مذاقاً کہا کہ کہیں تھراپسٹ بیوی کو ہی اپنے ساتھ نہ لے جائے۔
’میسجز کا جواب ہی نہیں دیتی‘، امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے شکوہ
2026-08-10
معروف بھارتی اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران اداکارہ پریٹی زنٹا سے مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا۔ ’کون بنے گا کروڑپتی‘ شو کے نئے پرومو میں امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے شکوہ کیا کہ وہ ہر سال 31 جنوری کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں، لیکن انہیں کبھی جواب نہیں ملتا۔ پریتی زنٹا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیغامات کا جواب دیتی ہیں، لیکن ایک ہفتے بعد۔ ان کی اس بات پر شو میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔ امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے پریتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیغامات کا دیر سے جواب دینے پر مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا تھا۔ دونوں اداکار اس سے قبل ’محبتیں‘،’کبھی الوداع نہ کہنا‘ اور ’دی لاسٹ لیئر‘ سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس کے باعث ان کی یہ ملاقات مداحوں کے لیے بھی خاصی دلچسپ رہی۔ واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور سنی دیول اپنی نئی فلم ’بٹوارہ 1947‘ کی تشہیر کے لیے اس شو میں شریک ہوئے۔
نمرہ خان کی دوسری شادی کا بھی خاتمہ؟ اداکارہ مومل خالد نے علیحدگی کی تصدیق کر دی
2026-08-10
اداکارہ مومل خالد نے ساتھی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے خاتمے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مومل خالد نے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شادی ایک بڑا عہد اور ذمہ داری ہے جسے سنجیدگی سے نبھانا چاہیے اور کسی کو بھی دوسرے کے جذبات، زندگی اور عزت کے ساتھ کھیلنے کا حق نہیں‘‘۔ اداکارہ نے کہا کہ ’’اگر دو افراد کسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے لیے احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ عوامی بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائیں‘‘۔ مومل خالد نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد نمرہ خان کو اتنا خوش انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، اسی لیے ان کی علیحدگی کی خبر ان کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اس صورتحال کا الزام اداکارہ پر عائد نہیں کیا جا سکتا اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم صرف چند ہفتوں بعد جولائی میں علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
سوارا بھاسکر ڈینگی کا شکار ہوگئیں، اسپتال میں داخل
2026-08-09
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر ڈینگی وائرس کی زد میں آنے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے اسپتال کے بستر سے تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ صورتحال اچانک بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا۔ اداکارہ نے مختصر پیغام میں کہا کہ معاملہ بہت تیزی سے آگے بڑھا، ڈینگی کی تشخیص ہوئی اور اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ فلم ’رانجھنا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سوارا نے فی الحال اپنی بیماری کی علامات، طبیعت کی موجودہ کیفیت یا اسپتال میں قیام کی متوقع مدت کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔سوارا کے اسپتال داخل ہونے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی وی ڈراما ’بالیکا ودھو‘ کی اداکارہ اویکا گور بھی ڈینگی کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکی ہیں۔ اویکا کے شوہر ملند چندوانی کے مطابق ڈینگی کی تشخیص سے قبل اداکارہ پانچ روز تک شدید بخار میں مبتلا رہی تھیں۔ سوارا بھاسکر کو آخری بار ٹیلی وژن کے ریئلٹی شو ’پتی پتنی اور پنگا‘ میں دیکھا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر فہد احمد کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے تاحال اپنے اگلے فلمی یا ٹی وی پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
2026-08-09
بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے سے 10 سال کم عمر کرکٹر یشاسوی جیسوال کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ ہندی اور تیلگو فلموں میں کام کرنے والی 34 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے ردعمل میں افواہوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ مرونل اور یشاسوی جیسوال کے درمیان ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک ہی کیفے سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ ویڈیو شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرونل نے لکھا کہ ’’بھائی، ریلیکس، مجھے دکھاؤ کہ ہم ساتھ کہاں ہیں؟ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ان افواہوں کو سچ کیسے مان سکتے ہیں؟‘‘ اداکارہ نے مزید کہا کہ ملک میں بہت سے اہم مسائل موجود ہیں، اس لیے جین زی سے کچھ سیکھ کر درست موضوعات پر ویڈیوز بنائی جائیں، جس سے زیادہ ویوز بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ مرونل کا یہ تبصرہ اب مذکورہ ویڈیو کے نیچے دکھائی نہیں دے رہا، تاہم ان کے ردعمل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ مرونل ٹھاکر کا نام کسی معروف شخصیت کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ 2025 میں اداکارہ کے تعلقات کی افواہیں ساؤتھ انڈین اسٹار دھنوش کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں۔ یہ قیاس آرائیاں اگست 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب مرونل اپنی فلم ’سن آف سردار 2‘ کے پریمیئر کے دوران دھنوش سے گرمجوشی سے ملیں۔ دونوں کی دوستانہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے گئے کہ دھنوش خصوصی طور پر مرونل کی حوصلہ افزائی کے لیے فلم کی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔ بعد ازاں کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ دونوں 2026 میں شادی کرنے والے ہیں، تاہم مرونل اور دھنوش نے ان خبروں پر عوامی طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ مرونل کے قریبی ذرائع نے بھی ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکارہ اگلے ماہ شادی نہیں کر رہیں۔ مرونل ٹھاکر نے شوبز کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی وژن سے کیا۔ انہوں نے ’مجھ سے کچھ کہتی یہ خاموشیاں‘ میں 2012 اور ’کم کم بھاگیہ‘ میں 2014 سے 2016 تک کام کیا، جس کے بعد 2018 میں فلم ’لو سونیا‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اداکارہ کو آخری بار ورون دھون کی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ میں دیکھا گیا، جس میں پوجا ہیگڑے بھی اہم کردار میں شامل ہیں۔ مرونل کی آنے والی فلموں میں ’پوجا میری جان‘ اور تیلگو فلم ’راکا‘ شامل ہیں۔
ایمن خان اور منیب بٹ نے بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ کیسے منائی؟ خوبصورت تصاویر وائرل
2026-08-08
پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ خوبصورت انداز میں منائی۔ جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ ایک خوبصورت بیچ ریزورٹ پر منائی۔ سالگرہ کے موقع پر میرال نے سی گرین رنگ کا خوبصورت سلک لانگ گاؤن پہن رکھا تھا، جس کے ساتھ اس نے ننھا سا سلور کراؤن بھی پہنا۔ ایمن خان نے اس موقع پر پیلے رنگ کا ٹو پیس لباس زیب تن کیا، جبکہ منیب بٹ نے بیچ کے ماحول کے مطابق پھولوں کے پرنٹ والی سفید شرٹ پہنی۔ سالگرہ پر ایمن کی بہن منال خان شریک نہ ہو سکیں کیونکہ وہ یورپ کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر ایمان خان اور منیب بٹ نے فیملی کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارے۔ تقریب کی تصاویر میں میرال کو اپنے والدین کے ساتھ سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ ہے۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.5 ملین سے زائد جبکہ منیب بٹ کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ دونوں فنکار اپنی فیملی کے ساتھ خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے خاندان میں تین بیٹیاں امل، میرال اور نائمل شامل ہیں۔ خوبصورت لباس، بیچ ریزورٹ
رانی مکھرجی پیدا ہونے کے بعد دوسری فیملی کو دے دی گئی تھیں؟ والدہ نے کیسے ڈھونڈ نکالا؟
2026-08-08
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ غلطی سے اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کے پاس چلی گئی تھیں جبکہ اس فیملی کی بچی ان کی والدہ کو دے دی گئی تھی۔ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا ایک مزاحیہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ پیدائش کے بعد جب نرسیں بچوں کو معمول کے چیک اپ کے لیے لے جاتی تھیں تو ان کی شناخت کے لیے ٹیگز لگائے جاتے تھے اور اسی دوران وہ غلطی سے ایک پنجابی خاندان کے کمرے میں پہنچ گئی تھیں۔ رانی کے مطابق ان کی والدہ نے جب دوسری بچی کو دیکھا تو فوراً محسوس کیا کہ کچھ درست نہیں ہے، کیونکہ اس بچی کی آنکھوں کا رنگ مختلف تھا۔ والدہ نے فوری کہا کہ ’’یہ میری بچی نہیں کیونکہ میری بیٹی کی آنکھیں بھوری ہیں۔ جاؤ اور میری بچی کو تلاش کرو۔‘‘ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک پنجابی خاندان کے ہاں موجود بچی دراصل رانی مکھرجی تھیں۔ اس خاندان کے ہاں اس وقت آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس خاندان کے افراد بعد میں بھی مذاق میں ان سے کہتے تھے کہ وہ دراصل پنجابی ہیں اور غلطی سے مکھرجی خاندان میں پہنچ گئی تھیں۔ یاد رہے کہ رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو فلمساز و ہدایتکار رام مکھرجی اور ان کی اہلیہ کرشنا مکھرجی کے ہاں پیدا ہوئیں۔
اداکار ثمر جعفری کا سفرِ کربلا، حرم امام حسین میں نوحہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
2026-08-08
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور گلوکار سمر جعفری نے کربلا میں نوحہ خوانی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ گلوکار ماہ سفر کے دوران کربلا میں موجود ہیں اور وہاں سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ نوحہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سمر جعفری کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں یہ موقع ملنا خوش نصیبی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے منبر پر کھڑے ہو کر نوحہ خوانی کرنے کو سمر کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔ واضح رہے کہ سمر جعفری نے ڈرامہ ’مائی ری‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ بعد ازاں ’پرورش‘ میں بھی اپنی اداکاری سے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ روحانیت اور مذہب سے گہری وابستگی کا بھی اظہار کرتے رہے ہیں۔
راج پال یادو پھر بڑی مشکل میں: 16 کروڑ روپے کے قرض پر بینک کا بڑا ایکشن
2026-08-07
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو ایک بار پھر قانونی اور مالی مشکلات میں گھر چکے ہیں۔ سینٹرل بینک آف انڈیا نے 16.61 کروڑ روپے کے مبینہ قرض کی عدم ادائیگی پر اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں واقع ان کی آبائی جائیداد کے خلاف ریکوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ واجبات ادا نہ کرنے کی صورتحال میں جائیداد کی نیلامی 9 ستمبر کو کی جائے گی۔ ریکوری کارروائی کے تحت شاہجہاں پور کے گاؤں کندرا میں واقع اداکار کے آبائی گھر پر اٹیچمنٹ نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا ہے۔ بینک حکام کے مطابق یہ قرض ممبئی برانچ سے راج پال یادو کی اہلیہ رادھا یادو اور والدہ گوداوری کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ تقریباً دو سال قبل بھی اسی جائیداد پر نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد قرض کی ادائیگی سے متعلق ایک معاہدہ ہوا، تاہم واجبات مکمل طور پر ادا نہ ہونے پر کارروائی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ راج پال یادو کے بڑے بھائی شری پال یادو نے کہا ہے کہ ’’یہ پرانا معاملہ ہے اور بینک کے ساتھ قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، معاملہ جلد حل ہو جائے گا اور فی الحال جائیداد کی نیلامی کی نوبت نہیں آئے گی۔‘‘ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں راج پال یادو کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمات ان کی 2010 کی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ کی پروڈکشن کے لیے لیے گئے قرض سے متعلق ہیں، جس کی عدم ادائیگی کے بعد قانونی کارروائیاں شروع ہوئیں۔
