پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللّٰہ رکھا جو اپنے اسٹیج نام پیپسی اور پانی پوری سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ساتھی اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بذریعہ انسٹا اسٹوری کی۔ محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔