ہالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے اپنی شادی کی تصدیق کے بعد پہلی بار مداحوں کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اسٹار جوڑے نے روم میں اپنی نئی فلم ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔ زینڈایا نے پانچ تصاویر پر مشتمل ایک البم شیئر کیا جس میں وہ 1997 کے ونٹیج جیانی ورساچے لباس میں جلوہ گر نظر آئیں۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ آخری تصویر نے حاصل کی، جس میں ٹام ہالینڈ اپنی اہلیہ کے ماتھے پر محبت بھرا بوسہ دیتے دکھائی دیے جبکہ زینڈایا مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہی تھیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا کہ ’’روم سے سب کو سلام کہنا چاہتی تھی‘‘۔