فلم ’زومبیڈ‘ کے حیران کن

پاکستانی سینما کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل، جیو فلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش پاکستان کی پہلی زومبی تھرلر فلم 'زومبیڈ' نے اپنا آفیشل وی ایف ایکس بریک ڈاؤن جاری کر دیا۔
ویڈیو میں فلم کے حیران کن بصری اثرات کے پیچھے ہونے والی محنت، جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی عمل کو پہلی بار تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقامی ٹیلنٹ اور وسائل کے ذریعے بھی عالمی معیار کے بصری مناظر تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔
ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم زومبیڈ کو پہلے ہی پاکستانی سنیما کی ایک منفرد اور جرات مندانہ پیشکش قرار دیا جا رہا ہے، بریک ڈاؤن ویڈیو میں فلم کی تیاری کیلئے بنایا جانے والا ماحول، بڑے ایکشن سیکوئنسز، خوفناک زومبیز اور مختلف پیچیدہ مناظر کے مراحل دکھائے گئے ہیں جنہوں نے زومبیڈ کو پاکستان کی بصری طور پر سب سے زیادہ پرجوش اور تکنیکی اعتبار سے نمایاں فلموں میں شامل کر دیا۔
باکس آفس پر کامیابی کے بعد جاری ہونے والی یہ ویڈیو نہ صرف فلم کی تخلیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی استعداد اور بلند عزائم کی بھی عکاس ہے۔
مبصرین کے مطابق زومبیڈ کا VFX Breakdown اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بھی بڑے پیمانے کی ایسی فلمیں اور عالمی معیار کے ویژول ایفیکٹس تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔
یہ ایفیکٹس شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں اور اسے پاکستانی سینما میں بصری اثرات اور جینر فلم سازی کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




